فہد حُسین ان، عارفہ نُور آؤٹ: فہد نے بحثیت ریزیڈینٹ ڈائریکٹر روزنامہ ڈان اسلام آباد جوائن کر لیا۔ روزنامہ دُنیا سے احمد عدنان انور اور سرفراز اقبال کی چھُٹی

0
323

آج جہاں میڈیا کے بعض لوگوں کیلیے اچھا دن کے فہد حُسین نے ایکسپریس گرُوپ کا خیر باد کہا اور ڈان گروپ جوائن کر لیا، ایک گروپ سے دوسرے گرُوپ میں مُنتقلی ہوئی ہے، اُنھوں نے مس عارفہ نُور کی پوزیشن سنبھالی ہے، جو کُچھ عرصہ پہلے ڈان کو خیرآباد کہہ گئیں تھیں۔ فہد حُسین ایک پُرانے صحافی ہیں جو 1991 سے مُختلف میڈیا آرگنائزیشنز کیلیے کام کر چُکے ہیں۔ فہد حُسین ایک اچھے رائیٹر اور پولیٹیکل انالسٹ ہیں لیکن بحثیت اینکر وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے۔

یاد رہے فہد حُسین کُچھ عرصہ سے اینٹی گورنمنٹ پالیسی اپنائے ہوئے ہیں، اور ڈان میں اُنکی آمد اُنکے بیانیہ میں نئی رُوح پھُونک دیگی۔

مُسلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالے فہد حُسین نے دی نیشن، گلف نیوز دوبئی اور دی نیوز میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ ایکسپریس نیوز کو اُنکی سربراہی میں میڈیا نرسری کا خطاب ملا جہاں سے بہت سے ینگ نیوز کاسٹرز اور اینکرز نکلے جن میں اجمل جامی، محمد جُنید، بینش سلیم، رحمن اظہر ، عمران خان اور غُلام مُرتضی نُمایاں ہیں جو اب مُختلف چینلز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

جہاں میڈیا کیلیے یہ ایک اچھی خبر ہے، وہیں کُچھ سینیئر میڈیا کے لوگوں کیلیے بُری خبر بھی ہے، روزنامہ دُنیا سے احمد عدنان انور اور محمد سرفراز اقبال کی چھُٹی ہو گئی ہے۔
یہ دونوں پرنٹ میڈیا مارکیٹنگ میں دو دہائیوں سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ میڈیا کرائسس کی تلوار دو اور روزگاروں کا روزگار لے گئی۔
میڈیا تنظیموں کی مُجرمانہ خاموشی پر ایک بڑا سوالیہ نشان؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here