ظفر اعوان اور راؤ بابر کی سیون نیوز واپسی: چینل کو ٹاپ پر لانے کیلیے پُرعزم

0
466

 پاکستانی میڈیا میں جہاں میڈیا ورکرز اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو رہے، وہیں کُچھ چینلز میں مواقع بھی موجود، جسکی مثال سیون نیوز کا پُرانی سیلز ٹیم کو دوبارہ ایک موقع دینا ہے کے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پُور استعمال کر سکیں۔

ظفر اعوان میڈیا سیلز میں ایک پُرانا نام ہے، اور فلمیزیا کے حوالے سے اپنی شناخت بنا چُکے ہیں، وہ اب سیون نیوز میں بطور ہیڈ آف سیلز کام کرینگے۔ جو بلا شُبہ اُنکے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اب دیکھتے ہیں کے وہ اس چیلنج سے کیسے نپٹتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ سیون نیوز کیساتھ مُنسلک رہے اور چینل کی بعض مسائل کیوجہ سے کُچھ عرصہ کیلیے اپنے بزنس میں قسمت آزمائی کی اور کامیاب بھی رہے، اب سیون نیوز مینجمینٹ کی درخواست پر دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ظفر ایک نرم گُفتار اور کم گو انسان ہیں، اپنے سیلز ٹارگٹ کو ہمیشہ اپنے ذہن پر سوار رکھنے والے ظفر کو ثابت کرنا ہو گا کے وہ واقعی چینل کو ظفر مند کرینگے۔

سیلز ٹیم میں دُوسرا اضافہ راؤ بابر ہیں، جو لاھور میڈیا سیلز کا ایک بھاری بھرکم نام ہے۔ بلاشُبہ بابر کی پہچان کیبل بزنس ہے، لیکن اُنکا کہنا ہے کے میڈیا سیلز ایک سیلز مین کی پہچان ہوتی ہے وہ اس کے علاوہ کُچھ نہیں
کر سکتا لہذا وہ کیبل کی سیلز ہو ٹی وی چینل کی سیلز ہو یا ایف ایم چینل کی۔

راؤ بابر اس سے پہلے وطین ٹیلی کام اور ورلڈ کال کیساتھ بھی مُنسلک رہے ہیں۔ اور پُورے پاکستان میں کیبل سیلز میں اُنکا کوئی ثانی نہیں رہا۔ اپنی صحت کیساتھ ساتھ گُفتار کے بھی غازی ہیں، اور اسمیں اُنکا کوئی مُقابلہ نہیں، چاہے سامنے کوئی کلائینٹ ہو یا باس۔ اپنی بات کہے بنا رُکتے نہیں، دوستوں کے دوست اور ایک جہان دیدہ انسان ہیں۔ پہلے بھی سیون نیوز میں کام کر چُکے، اب دوبارہ سیون نیوز کو سیلز میں اُوپر لے جانے کا چیلنج لیے بابر اپنی ٹیم کیساتھ مُتحرک ہو چُکے۔

میڈیا بائیٹس ان دونوں ایگزیکٹوز کو سیون نیوز جوائن کرنے پر مُبارکباد پیش کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here