احوال ویوو وی 17 پرو سمارٹ فُون کی لانچ کا

0
313

چند دن پہلے ویوو میں کُچھ دوستوں کیطرف سے نئے سمارٹ فُون کی لانچ کا دعوت نامہ وصُول ہُوا، ناں ہو نہیں سکتی تھی، پُرانا تعلق جو ٹھرا، نشاط ہوٹل جانا ہمیشہ سے ایک مُصیبت رہی ہے، ٹریفک کے اژدھام میں وہاں پہنچنا جُوئے شیر لانے سے کم نہیں تھا، لیکن چونکہ ویوو کا فنکشن ہمیشہ دیر سے شُروع ہوتا ہے لہذا دیر سے پہنچنے میں ہی عافیت جانی، وہاں کھلے کھلے آغا نبیل سے مُلاقات ہوئی، اُنکو ٹویٹر پر ایکٹو ہونے پر مُبارکباد دی۔ وہ زیادہ سے زیادہ میڈیا کے لوگوں اکٹھا کرنے میں مُستعد نظر آئے، اور کافی کامیاب بھی رہے، میڈیا کے پُرانے دوستوں سے بھی مُلاقات ہوئی، اب چونکہ بلاگ میں زیادہ ایکٹو ہیں لہذا میڈیا کے نئے دوستوں سے مُلاقات ہونا ضروری تھی۔ پرو پاکستانی کے عامر عطا بھی اسلام آباد سے آئے، عبداللہ سُلہری اپنی ہونہار سوشل میڈیا کیساتھ موجُود تھے۔ زوہیر چوہان ہمیشہ کیطرح مُتحرک نظر آئے، اور آذر خان کی مُسکراہٹ بھی تروتازہ تھی اور میڈیا کی موجُودگی میں بڑے خُوش تھے۔

جیسے ہی پتا چلا کے یہ حسب عادت ایونٹ بھی جے بی اینڈ جاز کر رہی تھی تو فارمیٹ کا پتا چل گیا کے ہوسٹ جُگن کاظم ہی ہونگی، وہی تقریریں
وہی لانچ سٹائل، ٹھیک ہے کے ہمارے پاس ایونٹ کیلیے کوئی اور آپشن نہیں لیکن کم سے کم کوئی کریٹو ایجنسی ہی ہائر کر لیجائے تاکہ یکسانیت کا خاتمہ ہو سکے۔

اب آتے ہیں پراڈکٹ کیطرف، ویوو وی 17 پرو کی خصُوصیات

ویوو وی 17 پرو انڈسٹری کا پہلا فون ہے جس میں 32 میگاپکزل ڈول پاپ اپ سیلفی کیمرہ لگایا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی ساتھ اس میں سپر ایمولڈ فل ویوو ڈسپلے اور پشت پر 48 میگا پکزل کواڈ کیمرہ نصب ہے، جس میں موجود 4 کیمرہ ہر طرح کے حالات میں بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ “ہمارا نیا سمارٹ فون ویوو وی 17 پرو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ویوو نے ہمیشہ صارفین کے لیے جدت اور بہترین کوالٹی پر زور دیا ہے۔ وی سیریز کا یہ نیا فون پاپ اپ کیمرہ کے رجحان کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک کی بجائے دو سیلفی کیمرے مہیا کرتا ہے۔ اپنے بہترین ڈیزائن اور اعلی پرفارمنس کی بدولت وی 17پرو، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ویوو کو مزید کامیابی دے گا۔ “

ویوو کا یہ نیا فون دو رنگوں کرسٹل بلیک اور کرسٹل سکائی میں پیش کیا جارہا ہے اور فون کو آگے اور پیچھے دونوں جانب سکریچ سے محفوظ شیشے سے بنایا گیا ہے۔ فون میں بہترین کیمروں کے ساتھ ساتھ ویوو کا جدید ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر بھی نصب ہے۔ جبکہ اس کا تیز رفتار پراسیسر اور 8 گیگا بائیٹ کی بڑی ریم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گیمز کے شوقین افراد کو بہترین پرفارنس فراہم کی جائے۔ فون میں جدید ٹائپ سی یو ایس بی کے ساتھ 4100 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری اور تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

قیمت اور دستیابی

ویوو کا یہ نیا سمارٹ فون ابھی پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ 12 اکتوبر سے مارکیٹ میں اسکی فروخت شروع کی جائے گی۔ فون کی قیمت 66,999  روپے رکھی گئی ہے اور یہ فون ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیا وی 17 پرو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور زونگ کے صارفین کو فون کے ساتھ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

کُچھ حاضرین کا کہنا تھا اس سمارٹ کی قیمت کُچھ زیادہ ہے، اسکی قیمت تقریباً پچاس ہزار تک ہونی چاہیے تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here