آسٹریلین کرکٹر اور پی ایس ایل کے ہیرو شین واٹسن نے اخلاق سے گری سوشل میڈیا پوسٹس پر مُعافی کیوں مانگی؟

0
269

شین واٹسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ننگی خواتین کی تصویریں، اور تعصبانہ جُملوں کے شیئر کرنے پر اپنے فینز اور چاہنے والوں سے مُعافی مانگ لی۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کے اُنکے سوشل میڈیا پیجز کو چند دن پہلے ہیک کر لیا گیا تھا،
انگلش میگزین سن نے اُنکے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے آدھی ننگی خواتین کے سکرین
شاٹس شیئر کیے، ویسٹ آسٹریلیا نے رپورٹ کیا ہے کے ٹویٹر پر بھی شین واٹسن کے ذاتی اکاؤنٹ سے تعصبانہ جُملے، اور موٹاپے پر غیر اخلاقی جُلے شیئر کیے گئے۔

اڑتیس سالہ شین واٹسن جنکے تقریباً بیس لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا پر فالوورز ہیں نے اپنے تمام فالوورز سے مُعافی مانگی ہے۔ واٹسن کا کہنا تھا کے جو کُچھ بھی میرے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا میں اُس پر تہہ دل سے افسوس کرتا ہوں، میرے فالوورز نے جو کُچھ دیکھا اور پڑھا وہ واقعی تکلیف دہ تھا۔
پہلے میرا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا اور پھر انسٹاگرام بھی

شین واٹسن نے اپنے چاہنے والوں کیلیے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔
شین واٹسن نے 2016 میں ریٹائرمینٹ سے پہلے آسٹریلیا کیطرف سے اُنسٹھ ٹیسٹ میچ اور ایک سو نوے ون ڈے میچ کھیلے۔ پی ایس ایل میں وہ اسلام آباد کے علاوہ کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کی نُمائندگی بھی کر چُکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here