کسی بڑے گائیک کے گانے گا کر آپ بڑے سنگر نہیں بن سکتے: لتا منگیشکر

0
231

پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک غریب گھرانے کی گُلوکارہ رانُو مندول بہت ہٹ ہو رہی ہیں، وہ ایک ٹرین اسٹیشن پر بیٹھیں لتا منگیشکر کا مشہور گانا گا رہیں تھیں کے کسی سُریلے مُسافر نے موبائل فون پر وہ ریکارڈ کر لیا اور پھر وہ ایسا وائرل ہُوا کے چند ہی دنوں میں رانُو بالی ووڈ پہنچ گئیں اور سلمان خان اور ہمیش رشمیا کے ساتھ ہالی ووڈ کی چُکا چوند روشنیوں کا منباہ بن گئیں۔ سلمان خان نے اپنی آنیوالی فلم کے گانوں کیلیے رانُو کو سائن کیا، اور بے گھر کو پچاس لاکھ کا گھر بھی دلا دیا۔ ہمیش رشمیا نے تو دو گانا بھی ریکارڈ کر لیا۔

لتا منگیشکر کے جس گانے پر رانُو مندول کو شہرت ملی وہ گا ہے:
تیری میری، تیری میری کہانی۔۔۔

لتا منگیشکر نے آج اس موضوع پر لب کُشائی کرتے ہوئے کہا کے رانُو نے اُنکا گانا تو بہت اچھا گایا ہے، لیکن بڑے سنگرز کے گانے گا کر کوئی بڑی ریس نہیں جیت سکتا، تھوڑی دیر کیلیے تو آپکو پرستار مل جائینگے لیکن لمبی دوڑ کیلیے آپکو اپنا گانا ہی گانا ہو گا، اپنے لیے نئے سُر تراشنے ہونگے، اگر میرے گانے گا کر کسی کا بھلا ہوتا ہے تو اس سے بڑی خوشی میرے لیے کوئی نہیں،
رانُو مندول جو زندگی کی پچاس سے زائد بہاریں گُزار چُکیں ٹی وی پروگرام سُپر سٹار سنگر میں آئیں اور میزبان ہمیش رشمیا نے اُنھیں اپنی آنیوالی فلم کے تین گانے تیری میری کہانی، عادت، اور عاشقی میں تیری گانے کی آفر کی، آخری خبر آنے تک وہ تینوں گانے ریکارڈ کروا چُکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here