وزیر اعظم عمران خان لاھور میں: کیا کوئی بڑا فیصلہ ہونے جا رہا؟

0
244

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاھور آئے ہیں اور ابھی وزیر اعلی ہاؤس میں اہم میٹنگز کی قیادت کر رہے ہیں، پچھلے چند دنوں سے پی ٹی آئی کے حلقوں میں وزیر اعلی عُثمان بُذدار اور کُچھ وزراء کی اہلیت کے متعلق سوال اُٹھائے جا رہے تھے، اور اسلم اقبال کا وزیراعلی پنجاب کیلیے فیورٹ اُمیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے، کیا عمران خان لاھور دورے میں کوئی بڑا فیصلہ کر پائیں گے؟ کیا کُچھ وزراء کی خراب کارکردگی پر اُنھیں کیبنٹ سے نکالا جا سکتا ہے؟ ایک سال گُزر جانے کے باوجود عُثمان بُذدار اپنے اندر کوئی خاص تبدیلی نہیں لا سکے، چیزیں اُس طریقے سے نہیں چل رہیں جسطرح پچھلے دس سال سے شہباز شریف چلا رہے تھے،

کیا ڈاکٹر یاسمین راشد اور مُراد راس وزیر اعظم کو مُتاثر کر پائینگے؟ کیا وہ اپنی وزارتیں بچا پائینگے، چُونکہ عُثمان بُذدار کی موجودگی کُچھ پی ٹی آئی رہنماؤں کیلیے فائدہ مند ہے، ہو سکتا ہے یہ گروپ عمران خان کو عُثمان بُذدار پر ہی راضی کر لیں اور چیزیں ویسے ہی چلتی رہیں جیسے پچھلے ایک سال سے چل رہیں۔ یہ بلا شُبہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی ناکامی کا سبب بن سکتا ہے، لیکن شاید وہ بااثر لیڈران سمجھتے ہیں کے اسکے بعد شاید پی ٹی آئی پنجاب میں دوبارہ حکُومت ناں بنا سکے لہذا عُثمان بُذدار فارمولے کو ہی پنجاب میں چلتے رہنا چاہیے۔

 

By: Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here