مصباح الحق بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ماہانہ اٹھائیس لاکھ وصُول کرینگے؟

0
488

پاکستان کے نئے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا پی سی بی کے ساتھ تین سال کا کنٹریکٹ سائن ہو گیا، جس کیمطابق اُنھیں پاکستانی اٹھائیس لاکھ رُوپے دیے جائیں گے، اس سے پہلے انضمام الحق چیف سلیکٹر کی حیثیت سے سولہ لاکھ ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے۔
مُعاہدہ میں یہ بات بھی شامل ہے کے اس مُعاہدے کے دوران وہ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور ناں ہی کوئی کمینٹری اسائینمینٹ کرینگے۔

مصباح الحق پاکستان کے 30 ویں کوچ ہیں، لیکن پاکستان میں یہ پہلی دفعہ ہُوا ہے کے ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر کی خدمات بھی انجام دینگے، جسطرح نیوزی لینڈ میں ہوتا ہے۔

مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین کپتان رہے ہیں، جنہوں نے 56 ٹیسٹ میچوں میں سے 26 میں کامیابی حاصل کی اور 11 ٹیسٹ میچ ڈرا ہُوئے۔ بحثیت کھلاڑی اُنھوں نے 75 ٹیسٹ میچ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے، سن 2017 میں مصباح الحق نے کرکٹ کی دُنیا کو خیر باد کہہ دیا اور ٹین سپورٹس کیساتھ بحثیت کمنٹیٹر مُنسلک رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here