اربوں میں کھیلتے بڑے میڈیا گرُوپس و کڑور پتی اینکرز لیکن میڈیا ورکرز کئی کئی ماہ سے تنخواہوں سے محرُوم، گھروں میں فاقے؟

0
677

 پاکستان میڈیا جہاں پُوری دُنیا میں اپنا نام بنا رہا، اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا، لیکن اپنے میڈیا ورکرز کیلیے نہایت بے حس! کیا وجہ میڈیا مالکان اربوں بنا چُکے، کڑوروں رُوپے مالیت کے گھر لے رہے، اینکرز ماہانہ لاکھوں بنا رہے، دُنیا دُنیا گھُوم رہے، چھُٹیاں گُزار رہے لیکن انہیں میڈیا گرُوپس میں میڈیا ورکرز کیلیے زمین تنگ کی جا رہی، کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، مُلازمین اپنے بچوں کے سکُول کی فیسیں نہیں دے پا رہے، کئی مُلازمین تو بجلی کے بل تک ادا نہیں کر سکے، حکُومت کا شاید اس بحران میں اتنا قصوُر نہیں جتنا اداروں کے مالکان، اینکرزاور ٹاپ ایگزیکٹوز

کا ہے، اُنہوں نے کبھی مالکان کو حقیقی تصویر پیش نہیں کی، اور اینکرز نے کبھی بھی میڈیا ورکرز کیساتھ یکجہتی کا مُظاہرہ نہیں کیا، کوئی ایک پروگرام بھی چینل انتظامیہ کیساتھ نہیں کیا۔ حالانکہ کے اگر میڈیا مُلازمین چاہیں تو ٹاک شوز کی ریکارڈنگ بھی نہیں ہو سکتی، تازہ ترین اطلاعات کیمطابق میڈیا مُلازمین کی تنخواہیں ناں دینے میں درج ذیل چینلز سر فہرست ہیں: یہ لسٹ ایمرا کے صدر آصف بٹ نے جاری کی

1 ، جیو نیوز، روزنامہ جنگ ، روزنامہ آواز ، دی نیوز تین ماہ کی تنخواہیں مالک میر شکیل الرحمان ،

2 ، روزنامہ نوائے وقت ، فیملی میگزین، نیشن ، ندائے ملت ، وقت نیوز ،آٹھ ماہ کی تنخواہ اور بقایا جات مالکہ رمیضہ نظامی،

3 ، نیوز ون نیوز چینل پانچ ماہ کی تنخواہیں مالک طاہر اے خان

4 ،آپ نیوز چینل دو ماہ کی تنخواہیں آفتاب اقبال

5 ، اسٹار یشیاء نیوز چینل ایک سال تین ماہ کی تنخواہین مالک بابر غازی

6 ، کیپٹل نیوز ماہ کی چار ماہ تنخواہیں مالک علی ریاض شیخ

7 ، رائل نیوز چینل چار ماہ کی تنخواہیں مالک خضر حیات وٹو

8 ، سیون نیوز چینل تین ماہ کی تنخواہیں
مالک عمر نظر شاہ

9 ، چینل فائیو ، روزنامہ خبریں ، نیا اخبار ، چار ماہ کی تنخواہیں مالک ضیاء شاہد

10 ، پنجاب نیوز چینل چار ماہ کی تنخواہیں مالک ظفر اقبال سندھو

11 ، روزنامہ دن ، دن نیوز دو ماہ کی تنخواہیں مالک محمود صادق

12 ، پبلک نیوز چینل چار ماہ کی تنخواہیں مالک یوسف بیگ مرزا ، عبدالجبار ٹھکیدار

13 روزنامہ امت چار ماہ کی تنخواہیں مالک رفیق افگن

14 ، بول نیوز چینل کی تین تنخواہیں مالک شیخ شعیب

ایمرا باڈی کا اپنے بے روز گار صحافی دوستوں کے لئے اہم اقدام ہم سیاست پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں

جو ہمارے صحافی دوست موجودہ میڈیا بحران میں مختلف اداروں سے بے روزگار ہوئے ہیں اور شادی شدہ ہیں جن کے بچے سکول جارہے ہیں وہ اپنے ایک ایک بچے کا نام ، سکول کا نام ، شناختی کارڈ ، فیس ، سکول اور گھر کا ایڈریس لکھ کر
صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے وٹس ایپ نمبرز 03228888327
03201210255
اور سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ صاحب کے وٹس ایپ نمبر 03334239120
پر وٹس ایپ کردے شکریہ

اہم اعلان
یہ سہولت ایمرا ، اینکا اور لاہور پریس کلب کے ممبران کے لئے ہیں جو موجودہ میڈیا بحران کا شکار ہوئے ہیں ان کی نوکری کی بحالی تک ایمرا باڈی نے تین ماہ تک یہ سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دوران بے روزگاری صحافی ورکرز کی مالی مشکلات کچھ کم ہوسکے

صدر ایمرا
محمد آصف بٹ

سیکرٹری ایمرا
سلیم شیخ
اینڈ ایمرا باڈی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here