پی ٹی وی کی شاہ خرچیاں، موسم کی پیشن گوئی کے بغیر حضوری باغ میں آزادی شو بارش کی نظر: تقریبا چوبیس لاکھ کا ٹیکہ

0
339

وزیر اعظم عمران خان کی بچت کیمپیئن کو پی ٹی وی کی لاھور انتظامیہ نے ہوا میں اُڑا دیا، ذرائع کیمطابق خبر یہ ہے کے پی ٹی وی نے حضوری باغ شاہی قلعہ میں آزادی کے سلسلے میں ایک ٹاک شو و میوزک شو کی ریکارڈنگ رکھی، جسمیں پاکستان بھر سے ادیب، شاعر، سنگر و دیگر مہمانان کو بُلایا گیا تھا۔

اتنے بڑے فنکشن کیلیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے، چھ اگست کی رات جب تقریباً چار ہزار لوگ آزادی شو میں شرکت کیلیے حضُوری باغ موجود تھے تو برسات نے اپنا رنگ دکھایا اور شدید بارش نے تمام انتظامات دھڑم بھڑم کردیے، بارش اتنی شدید تھی کے آزادی کی شو کی ریکارڈنگ کینسل کرنا پڑی، اور اُس کو آٹھ اگست کو پی ٹی وی کی عمارت کے اندر مُنتقل کرنا پڑا۔ مہمانان جو دُوسرے شہروں سے اس شو میں شرکت کیلیے آئے تھے بھی شدید اضطراب کا شکار رہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے کیا پروگرام کے پروڈیوسر نے موسم کی رپورٹ چیک کی تھی، انٹرنیشنل لیول پر ایسے کسی بھی فنکشن کیلیے دو سے تین ذرائع سے موسم کی رپورٹ لی جاتی ہے لیکن شاید ہمارے پی ٹی وی کے کرتا دھرتا ابھی اُنیسویں صدی میں جی رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here