ندیم ملک، شہزاد اقبال، مُبشر لُقمان، پارس جہانزیب کیبعد فیصل کریم بھی سماء سے مُستعفی

0
387

سماء ٹی وی میں آجکل اینکرز کی اکھاڑ پچھاڑ شُروع ہے، ندیم ملک کے استعفی کیبعد سے شُروع ہونیوالا سلسلہ رُکنے نہیں پا رہا۔ آٹھ بجے کے سلوٹ میں ندیم ملک ایک مضبوط نام تھے، اور شہزاد اقبال رات دس بجے کے سلوٹ میں ایک مُعتبر اور بڑا نام تھی، لیکن سماء مینیجمینٹ نے ان پرائم ٹائم سلوٹس کو جونیئر نام سید علی حیدر اور عنبر رحیم شمسی سے کور کرنیکی کوشش کی جو ابھی تک کارگر ثابت نہیں ہُوئی، پارس جہانزیب ویک اینڈ کے تین دنوں میں اچھی ریٹنگز لے رہی تھیں، لیکن اُنھوں نے بھی استعفی دیدیا، اس سے سماء کے پرائم ٹائم میں بلا شُبہ ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا جسکو فل کرنا سماء کیلیے ایک بڑا چیلنج بن چُکا۔

اب سینیر نیوز اینکر فیصل کریم نے بھی استعفی دیدیا، جو اطلاعات کیمطابق اے آر وائی نیوز جوائن کر رہے ہیں، فیصل کریم جنہوں نے میڈیا میں اپنے کیریئر کا آغاز ایف ایم 93 سے کیا، اور ARY نیوز، ڈان نیوز اور جیو نیوز میں بھی اینکر کی حیثیت سے کام کر چُکے ہیں۔
میڈیا بائیٹس فیصل کریم کو اُنکی نئی اسائنمینٹ پر مُبارکباد پیش کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here