شادی کی شہنائیاں خُون سے رنگ گئیں، خُود کش حملہ: 63 شہید

0
194

ہفتے کی رات خوشیوں کو گہن لگ گیا، خُوشیاں ماتم میں بدل گئیں، شادی والا گھر کسی ذبح خانہ کا منظر پیش کر رہا تھا۔ کابل کے ایک شادی گھر میں شادی کی تقریبات جاری تھیں کے ایک خُودکش حملہ آور نے تقریب میں گھُس کر تریسٹھ زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔ معصوم بچے بھی اس دہشت گردی کا نشانہ بنے، یہ شادی ہزارہ کمیونٹی کا ایک بڑا فنکشن تھا جسمیں تقریباً ایک ہزار لوگ شریک تھے۔


ایک سو بیاسی لوگ زخمی ہیں اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔
طالبان نے کہا ہے کے اُن کا اس دہشت گردی کی کاروائی سے کوئی تعلق نہیں، اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here