مُتحرک میاں اسلم اقبال کو وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا

0
404

لاھور سے پی ٹی آئی مُتحرک ایم پی اے اور وزیر انڈسٹریز، کامرس اور انویسٹمینٹ بنایا گیا، اب اُنکی ٹی وی پر دبنگ موجودگی اور اپوزیشن کو بیک فُٹ پر رکھنے کیوجہ سے اب وزیر اطلاعات بنا دیا گیا۔ کل وزیر اعظم عمران خان لاھور میں مُوجود تھے، اور وزیر اعلی عُثمان بُذدار نے اس تبدیلی کی اجازت لی۔ پنجاب کیلیے جب وزارت اعلی کی دوڑ میں بڑے بڑے نام شامل تھے تو اُسوقت بھی اسلم اقبال وزارت اعلی کیلیے فیورٹ تھے، لیکن بعض ناگُزیر وجوہات کیوجہ سے وہ حلف ناں لے سکے لیکن اُنکو اہم وزارت دی گئی، اُنھوں نے جب بھی پنجاب میں کوئی بڑا بُحران آیا تو آگے بڑھ کر سُلجھایا۔ چند دن پہلے پنجاب میں جب آٹے کا بُحران پیدا ہوا اور روٹی اور ناں کی قیمتیں بڑھنے لگیں تو میاں اسلم اقبال نے بڑے احسن طریقے سے اُسے نبھایا۔ اُنکی مُتحرک شخصیت ہی کیوجہ سے وہ ہمیشہ وزیراعظم کی نظروں میں رہے۔

اور اب اُنکا وزیر اطلاعات بننا اُنکی ایک بڑی کامیابی ہے۔
سن 2013 کے الیکشن میں بھی اُنھوں نے کامیابی حاصل کی تھی، وہ حلقے کی ایک معرُوف شخصیت ہیں اور تین دفعہ ایم پی اے مُنتخب ہو چُکے ہیں۔

میاں اسلم اقبال اپریل 1969 کو لاھور میں پیدا ہوئے، اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم بی اے کیا۔ اپنی عوامی طبیعت کیوجہ سے ہمیشہ عوام کیلیے دستیاب ہوتے ہیں، اور اُنکا ڈیرہ ہمیشہ کارکُنوں سے آباد رہتا ہے۔

مُجھے 2008 میں ہم ٹی وی کیطرف سے اُنکا انٹرویو کرنیکا اتفاق ہوا، اپنی سادہ، مہذب اور شائستہ طبیعت کیوجہ سے کارکُنان میں بڑا مشہور پایا۔ اور انٹرویو کے دوران ہی قیاس آرائی کی تھی کے وہ اس علاقے سے جیت جائیں گے، اور پھر وہ جیت کر وزیر سیاحت بنے۔

ٹیم میڈیا بائیٹس اور اُردو ایکسپریس اُنھیں وزیر اطلاعات بننے پر مُبارکباد پیش کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here