عمران خان مُستعفی ہو گئے

0
971

ایکسپریس نیوز کے اینکر اور پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان نے ایکسپریس نیوز سے استعفی دیدیا۔ عمران خان نے اسکا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، ذرائع کے مطابق عمران خان نے جی این این جوائن کر لیا ہے اور بارہ اگست سے جی این این پر اپنے نئے پروگرام کا آغاز کرینگے۔


ایف سی کالج سے گریجوایٹ عمران خان نے اپنے کیریئر کا آغاز رپورٹنگ سے کیا۔ اور پھر نیوز اینکر بن گئے، اُنکی ایکسپریس سے وابستگی بہت لمبے عرصے تک رہی، اور وہ آج جس مُقام پر پہنچے اُس میں ایکسپریس نیوز کیساتھ ساتھ ڈائریکٹر نیوز فہد حُسین کا بھی ایک بڑا رول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here