بیورو چیف دُنیا ٹی وی ارسلان بھٹی نے چینل کو خیر آباد کہہ دیا

0
1078

پاکستانی میڈیا کے سینیئر رپورٹر اور دُنیا نیوز کے بیورو چیف ارسلان بھٹی نے دُنیا نیوز کو خیر آباد کہہ دیا، ذرائع کیمطابق گُزشتہ ہفتہ اُنکا دُنیا نیوز میں آخری ورکنگ ڈے تھا۔ ارسلان بھٹی میڈیا انڈسٹری میں اپنی دبنگ رپورٹنگ اور بریکنگ نیوز کے ساتھ ساتھ اپنی مُنفرد موُنچھوں کیوجہ سے بھی شُہرت رکھتے ہیں۔ ارسلان بھٹی ایک عوامی بیورو چیف تھے، وہ خبر کی تلاش میں اکثر اوقات خُود فیلڈ میں کُود پڑتے ہیں، وہ کوئی بڑی پریس کانفرنس ہو یا کوئی بڑا جلسہ، کوئی بڑا سانحہ ہو یا الیکشن کوریج وہُ میدان میں نیوز کی کوریج کیلیے خُود مُوجود ہوتے تھے۔ لاھور نیوز کی لانچ میں بھی اُنکا کردار نُمایاں رہا۔ اپنے اسی اچھے کردار اور پروفیشنل اپروچ کیوجہ سے وہ پاکستان کے دُوسرے بڑے نیوز چینل دُنیا نیوز کے بیورو چیف بنے۔

اپنے مہربان اور شفقت بھرے رویے کیوجہ سے اپنے کولیگز میں بھی نُمایاں نام رکھتے ہیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کے ارسلان بھٹی کی اگلی منزل جی این این ہو سکتی ہے، لیکن یہ اطلاعات مُصدقہ نہیں ہیں۔

دُنیا نیوز میں بیورو چیف کی پوسٹ پر عارضی طور پر کرائم رپورٹرعُمر جاوید کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ عُمر جاوید کرائم رپورٹنگ کا وسیع تجُربہ رکھتے ہیں۔ اور ایک مُتحرک رپورٹر کے طور پر مشہوُر ہیں۔ اس سے پہلے سماء اور سٹی 42 میں بھی خدمات انجام دے چُکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here