بریکنگ: لاھور کے دل میں واقع ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ایل ڈی اے سے منطُوری مل گئی

0
1629

لاھور کے دل میں واقع ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی ضامن سٹی کو ایل ڈی اے کی جانب سے فائنل منظُوری مل گئی، لاھوریوں کیلیے بلا شُبہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے کیونکہ پچھلے کُچھ عرصہ سے لاھور کے باسیوں کیلیے کوئی بھی بڑی اسکیم فروخت کےلیے پیش نہیں کی گئی، یقیننا یہ اُن شہریوں کیلیے ایک بڑی خبر جو لاھور میں اپنا گھر اور کاروبار شُروع کرنیکے متمنی ہیں۔

ضامن سٹی لاھور کی سب سے معروف شاہراہ فیروز پُور روڈ کی ایک برانچ روڈ پر واقع ہے، اور آپ مین فیروز پُور روڈ سے پیدل بھی اس سوسائٹی تک پُہنچ سکتے ہیں۔ فیروز پُور روڈ پر میٹرو بس کے آخری سٹاپ سے بھی چند فرلانگ کی مُسافت پر واقع یہ سوسائٹی ایل ڈی اے سے منطُور ہو چُکی ہے۔

اس سوسائٹی کا محل وقوع ہی اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہی وجہ ہے کے لانچ ہونے سے پہلے ہی سوسائٹی کا نام “ضامن سٹی” زُبان زد عام ہو چُکا ہے۔

ضامن سٹی روہی کنال پر واقع ہے، اور تقریباً آٹھ ہزار کنال پر واقع ضامن سٹی کا پہلا فیز جو تقریباً دو ہزارکنال پر مُشتمل ہے فروخت کیلیے پیش کیا جا رہا ہے۔

ضامن سٹی کو نُور پاک ڈویلپرز لانچ کر رہا ہے، نُور پاک ڈویلپرز ایک پارٹنرشپ کمپنی ہے جسمیں عُمر گروپ، ضامن گروپ اور البدر گرُوپ شامل ہیں۔ ذرائع کیمطابق فیز 1 میں پانچ و دس مرلہ کے رہائشی اور پانچ اور آٹھ مرلہ کے کمرشل پلاٹس فروخت کیلیے پیش کیے جائینگے۔

ضامن گروپ کے رُوح رواں اکبر شیخ کنسٹرکشن انڈسٹری کے سیُئرترین اور مُستند نام ہیں جو اس سے پہلے ضامن سینٹر اور ضامن فضائیہ ولاز جیسے کامیاب پراجیکٹ کر چُکے ہیں۔

البدر گروپ بھی ریئل اسٹیٹ میں ایک بڑا نام ہے۔ حاجی مُبارک ملک اور حاجی ادریس اسکے مالکان میں شامل ہیں۔ جو ریئل اسٹیٹ کے کافی بڑے بڑے پراجیکٹس کر چُکے اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے مُعتبر نام ہیں

عُمر گروپ پاکستان میں ٹیکسٹائیل، ریئل اسٹیٹ، ڈیری، پاورجنریشن، اور لیدر پراڈکٹس میں ایک بڑا نام ہے، مُلک کے ساتھ ساتھ بیرون مُلک بھی اپنی خاص پہچان رکھتا ہے۔

 

By: Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here