موبائل فُون سستے: وفاقی بجٹ میں موبائل فونزکی درآمد پر ٹیکس ختم؟ کتنی کمی؟

0
639

وفاقی حکومت نے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدات پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے۔

مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here