جُگن کاظم نے پی ٹی وی چھوڑ دیا، 24 نیوز سے مارننگ شو کرینگی

0
420

پاکستان کی نامور مارننگ شو اینکر، اداکارہ ماڈل اور ڈائریکٹر جُگن کاظم نے 24 نیوز جوائن کر لیا اور اب وہ وہاں سے مارننگ شو کرینگی، جُگن پچھلے نو سال سے پاکستان ٹیلیویژن کے ساتھ مُنسلک تھیں۔
جُگن چار سال کی تھیں جب اُنھوں نے بحثیت ماڈل سیمسونائیٹ کے اشتہار میں کام کیا، پھر کینیڈا شفٹ ہو گئیں اور وہاں ایک فلم میں کام کیا۔ جُگن نے ایک پاکستانی فلم میں بھی کام کیا جس کا نام “خاموش رہو” اور آپکے ہیرو شان شاھد تھے۔ جُگن نے بحثیت ڈائریکٹر ہم فلم فیسٹول کیلیے ایک ٹیلی فلم بھی بنائی، جو شارٹ لسٹ ہوئی اور اُسمیں بحثیت لیڈ ایکٹر بھی کام کیا۔

سٹی گروپ کا چینل 24 نیوز جو ریٹنگز میں کافی نیچے ہے، اُس سے شاید جُگن کاظم کو تو اتنا فائدہ نہیں ملے گا لیکن اس مارننگ شو سے چینل کی ریٹنگز کو ضرور فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

کنیئرڈ کالج اور کنگ کالج سے تعلیم یافتہ جُگن کاظم مشہور میڈیا پرسن عباس کاظم اور غزالہ سہگل کی بیٹی ہیں، مشہور اینکر نسیم زہرہ اُنکی آنٹی ہیں۔ جُگن کاظم کے دو بیٹے ہیں پہلا بیٹا حمزہ پہلی شادی سے اور دُوسرا بیٹا حسن موجودہ خاوند فیصل نقوی سے ہے۔

میڈیا بائیٹس جُگن کاظم کو 24 نیوز کیساتھ نیا سفر شُروع کرنے پر مُبارکباد دیتے ہیں اور اُنکی چینل میں کامیابی کیلیے دُعاگو ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here