ہوآوے بڑی مُشکل میں، سمارٹ فونز کسٹمرز گُوگل پلے اور یُو ٹیوب استعمال نہیں کر سکیں گے، کسٹمرز چوکنا رہیں

0
435
BERLIN, GERMANY - JANUARY 15: A Woman holding a mobile device with a Huawei logo is seen in this photo illustration on January 15, 2019.(Photo by Xander Heinl/Photothek via Getty Images)

ہوآوے بڑی مُشکل میں، ٹرمپ کے بلیک لسٹ کرنیکے بعدگُوگل نے بھی لال جھنڈی دکھا دی
دُنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اتوار کو جب سے بڑا واقعہ ہوا وہ چائینیز جائینٹ Huawei پر گُوگل نے ستم ڈھاتے ہوئے ہواوے کے سمارٹ فونز پر گُوگل ایپس پر پابندی لگا دی، لیکن بعد میں گُوگل نے کنفرم کیا کے صرف ہارڈوئیر کے ٹرانسفر ، سوفٹ ویئر اور ٹیکنیکل سروسز کو معطل کر دیا۔

ہواوے کے کسٹمرز جو گُوگل پلے استعمال کرتے ہیں وہ اس پابندی سے مُبرا ہونگے۔ یہ پابندی کمپنی کیلیے کسی دھچکے سے کم نہیں، کیونکہ اس سے چائنہ سے باہر سیلز بُری طرح متاثر ہو گی۔ ہواوے پر اس پابندی سے کسٹمرز نا صرف گُوگل پلے سٹور استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ جی میل اور یو ٹیوب ایپس پر بھی پابندی ہو گی۔

ہواوے کسٹمرزصرف اینڈرائیڈ کا پبلک ورژن ہی استعمال کر سکیں گے
امریکہ کیساتھ بڑھتی لڑائی کیساتھ ہواوے کو دُنیا بھر میں مُشکلات کاُسامنا ہے۔ اور اب امریکی کمپنی گُوگل بھی ہواوے کیخلاف میدان میں آ گئی ہے۔ پاکستان میں سمارٹ فونز خریدنے والوں کو اب دھیان رکھنا ہو گا کے وہ کونسا سمارٹ فون خریدیں
کیونکہ گُوگل کے بین کیبعد ہواوے کسٹمرز بُری طرح مُتاثر ہونگے۔

گُوگل کیمطابق اُسوقت ڈھائی ارب کے قریب دُنیا بھر میں ایکٹو اینڈرائیڈ کسٹمرز ہیں، ہواوے کا کہنا ہے کے اُنھوں نے اس پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے اینڈرائیڈ کے مُقابلے میں سوفٹ ویئر پر کام کا آغاز کر دیا تھا لیکن۔ اُسے ابھی صرف چائنہ میں ہی مُتعارف کروایا گیا ہے۔ اس پابندی کیبعد ابھی تک ہواوے کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here