چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کی چھُٹی؟

0
933

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کے ورلڈکپ کیبعد چیف سیلیکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائیگی۔
انضمام الحق کا تین سال کا معاہدہ جولائی میں ختم ہو جائیگا۔ چیف سلیکٹر کیلیے عامر سُہیل ایک مضبُوط امُیدوار ہیں۔ پی سی بی کے سی ای او چیف سلیکٹر اور کوچ کا انتخاب کرینگے، پی سی بی کے نُمائندے نے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا، اُن کا کہنا تھا کے چیئرمین اور سی ای او یہ تبدیلیاں پہلے ہی کرنا چاہتے تھے لیکن ورلڈکپ کیوجہ سے اس پنڈورا بکس کوُنہیں کھولا گیا۔
زرائع کا کہنا تھا کے ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو پایا کے نیا کوچ لوکل ہو گا یا غیر مُلکی۔

پی سی بی میں ایک مضبوط گروپ انضمام الحق کو ہی کوچ برقرار رکھنا چاہتا ہے، اُنکا کہنا ہے کے انضمام الحق نے اچھی ٹیم ورلڈکپ کیلیے دی ہے۔

انضمام الحق ابھی انگلینڈ میں ہی ہیں اور وہ پاکستان انڈیا کا بڑا مُقابلہ دیکھ کر ہی واپس آئینگے۔ اب پاکستان کے تمام میچز کی پلیئنگ الیون انضمام ہی فائنل کیاُکرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here