میکڈونلڈز کون اور سنڈے کی شکایت پر لاجواب کسٹمر کیئر سروس

0
329

پاکستان میں انٹرنیشنل برانڈ میکڈونلڈز شاید واحد فُوڈ برانڈ ہے جس نے ہمیشہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ ز کو پاکستان میں جاری رکھا۔ اور کسٹمرز کو ہمیشہ اپنی کوالٹی اور سروس کے متعلق آگاہ کرتے رہے۔ اگر آپ میکڈونلڈز کو دُوسرے برانڈز کیساتھ مُقابلہ کریں تو میکڈونلڈز ہمیشہ دوسُروں سے کافی آگے نظر آئیگا۔

چند دن پہلے فیملی کیساتھ لاھور ڈیفینس فیز ایٹ میکڈونلڈز جانیکا اتفاق ہوا، اور ڈرائیو تھرُو سے کون اور سنڈے آرڈر کیے، واپسی پر بچوں نے کہا کے آج کون اور سنڈے کا وہ ذائقہ نہیں جس کیلیے ہم میکڈونلڈز آتے ہیں۔ بچوں کے شک کو دُور کرنیکے لیے جب میں نے اور وائف نے بھی چیک کیا تو ذائقہ میں تھوڑا فرق لگا۔

بچوں نے خُود ہی کال کر کے میکڈونلڈز مینجمینٹ کو شکایت درج کروائی، اگلے ہی دن کسٹمر سروسز مینیجر کاُفون آیا اور ذائقے کے مُتعلق
معلومات لیں۔ مینیجر کا رویہ بہت مُثبت تھا اور کہا کے اگر مُمکن ہو سکے تو فیز ایٹ برانچ وزٹ کریں۔ مصروفیت کیوجہ سے چند دن کیلیے جانا ناں ہو سکا، پھر ایک دن فراغت ملی تو مینیجر کو فون کیا اور اپنے وزٹ کے مُتعلق بتایا۔ جیسے ہی میکڈونلڈز فیز ایٹ کی برانچ میں پہنچے تو برانچ مینیجر عباسی نے وارم ویلکم کیا۔


تسلی کیساتھ ہماری شکایت سُنی اور پھر بچوں سے بھی فیڈ بیک لیا۔ اپنی کوالٹی اسٹینڈرڈ ز کے متعلق آگاہ کیا اور کچن کا بھی وزٹ کروایا۔
ایک اچھے کسٹمر سروس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں کون اور سنڈے فری میں آفر کیے، جس پر انکار ناں کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here