ایڈ ایجنسی کریئٹو جنکشن نے اسٹیٹ لائف پاکستان کا اکاؤنٹ جیت لیا

0
470

ایڈ ایجنسی کریئیٹو جنکشن کے فاؤنڈنگ ڈائریکٹر مُبین شفاعت نے سوشل میڈیا پر بتایا کے یہ اُنکے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کے اُنکی ایجنسی نے پاکستان کا ایک بڑا اکاؤنٹ جیتا ہے، بلا شُبہ اُنکی ٹیم کی شبانہ روز کی محنت رنگ لائی اور کراچی کی بڑی ایجینسیوں کے مُقابلے میں اُنکی ایجنسی کو یہ اعزاز ملا۔ اُنھوں کا کہنا تھا کے کراچی جا کر کراچی کی ایجنسیوں کو شکست دینا کوئی آسان ٹارگٹ نہیں تھا، لیکن الحمداللہ اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی سے نوازا۔

اسٹیٹ لائف کے علاوہ اُنکی ایجنسی نے کُچھ عرصہ پہلے فیسکو کا اکاؤنٹ بھی جیتا، جسکے لیے اُنکی مُقابلے پر ایجنسیوں نے تمام منفی ہتھکنڈے بھی استعمال کیے۔ لیکن ہماری پروفیشنل اپروچ اور سخت محنت نے وہاں بھی کامیابی سے ہمکنار کیا۔

این ایف سی کا اکاؤنٹ جیتنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں تھا۔ اللہ تعالی نے وہاں بھی ہمیں کامیابی دلائی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کے ایک کنزیومرالیکٹرونکس کا بڑا اکاؤنٹ بھی جیتا ہے، لیکن اُنھوں نے کہا کے ابھی اُسکا نام ڈس کلوز نہیں کرونگا۔ بُہت جلد آپکو نام بھی شیئر کرینگے۔

اُنھوں نے کہا کے میں میڈیا کے تمام دوستوں کاُشُکر گُزار ہوں جنکی سُپورٹ اور ہمت سے ہم ان بڑی کامیابیوں سے ہمکنار ہُوئے۔

اسٹیٹ لائف نے کریٹیئو جنکشن کو مئی 2019 سے مئی 2021 تک دو سال کیلیے اپوئنٹ کیا ہے!

میڈیا بائیٹس، کریٹیئو جنکشن کو ان شاندار کامیابیوں پر مُبارکباد پیش کرتا ہے، اور دُعاگو کے کریٹیو جنکشن ایسے ہی مُستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹتی رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here