اگر آپ نے کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب نہیں دیکھی تو اس نیوز میں سب ہنگامہ دیکھ لیں

0
471

عالمی مقابلے کی افتتاحی تقریب کو ‘اوپننگ پارٹی’ کا نام دیا گیا تھا اور ملکہ برطانیہ نے تقریب کی صدارت کی۔

افتتاحی تقریب سے قبل ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ سے ملاقات کی اور تصاویر بھی کھنچوائیں جہاں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اپنے قومی لباس میں بکنگھم پیلس میں اس تقریب میں شریک ہوئے۔

اوپننگ پارٹی میں کرکٹ 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے اظہر علی کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔

ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی اور 19 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمراہ خاتون اداکارہ نے کی، آسٹریلیا نے بریٹ لی کی قیادت میں 69 رنز بنائے۔

جیمز فرینکلن نے نیوزی لینڈ کے لیے 32 رنز بنائے، کیلس نے جنوبی افریقہ کے لیے 48 رنز بنائے اور انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں 74 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے 60 سیکنڈز چیلنج میچ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کا آغاز آج(30 مئی) کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا جو اوول میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 31 مئی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ملک الزبتھ سے ملاقات کی — فوٹو: اے پی

تقریب میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: ورلڈ کپ ٹوئٹر

ورلڈ کپ ٹیموں کے کپتانوں سے شہزادہ ہیری نے بھی ملاقات کی — فوٹو: اے پی

ورلڈ کپ 2019  کی اوپننگ پارٹی بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی— فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ملالہ یوسف زئی نے 60 سیکنڈز میں 38 رنز بنائے — فوٹو: آئی سی سی

ملکہ برطانیہ کے ہمراہ شاہی خاندان کے دیگر افراد نے اوپننگ پارٹی میں شرکت کی — فوٹو: دی رائل فیملی

ملالہ یوسفزئی نے پاکستان اور اداکار فرحان اخترنے بھارت کی نمائندگی کی — فوٹو: اے پی

پہلے میچ سے قبل ہی شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے لیے پرجوش دکھائی دیے — فوٹو: ورلڈ کپ ٹوئٹر

ویسٹ انڈیز نے سر ویوین رچرڈز کی قیادت میں 47 رنز بنائے— فوٹو: آئی سی سی

بھارت کی جانب سے انیل کمبلے اور بولی ووڈ اسٹار فرحان اختر نے نمائندگی کی  —  فوٹو: آئی سی سی

آسٹریلیا نے بریٹ لی کی قیادت میں 69 رنز بنائے— فوٹو: آئی سی سی

مہیلا جے وردھنے نے سری لنکا کی نمائندگی کی — فوٹو: آئی سی سی

ورلڈ کپ 2019 کی اوپننگ پارٹی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو : ورلڈ کپ ٹوئٹر

انگلینڈ نے کیون پیٹرسن کی قیادت میں 74 رنز بنائے — فوٹو: آئی سی سی

بنگلہ دیش کی نمائندگی عبدالرزاق کے ہمراہ خاتون اداکارہ نے کی—  فوٹو: آئی سی سی

اوپننگ پارٹی میں ورلڈ کپ ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی — فوٹو:ورلڈ کپ ٹوئٹر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here