ہم نیوز کے اینکر ندیم ملک کو دھمکی آمیز کالز، کال کرنیوالوں کےفون نمبرز لائیو پروگرام میں بتا دیئے! پوفیشنلزم؟ کیا ہم نیوز آگاہ تھا؟

0
387

چند دن پہلے ہم نیوز کے اینکر اور سینیئر جرنلسٹ ندیم ملک جو اپنے صبر اور مُثبت رویے کیوجہ سے مشہور ہیں نے اپنے پروگرام میں سابقہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کا انٹرویو کیا، جس میں اُنھوں نے پی ٹی آئی حکومت پر بھر پُور تنقید کی، اور اسد عُمر کی نااہلی پر خُوب تنقید کے نشتر چلائے، میڈیا کے کُچھ حلقے اسحق ڈار کے لائیو پرائم ٹائم انٹرویوز کو اچھے تناظُر میں نہیں دیکھ رہے تھے، اُنکے مُطابق ایک مُجرم اور اشتہاری کو پرائم ٹائم نہیں ملنا چاہیے، دوسرا کوئی بھی اینکر اُن سے یہ سوال نہیں پوچھتا تھا کے آپ اشتہاری ہیں مُلک واپس کب آ رہے ہیں؟ کُچھ حلقوں کا خیال یہ تھا کے مریم کی میڈیا ٹیم ایک ایجنڈے کے تحت اسحاق ڈار کے مُختلف چینلز پر انٹرویو کروارہی ہے، جس کا آغاز شریف فیملی کے قریب سمجھی جانیوالی اسما شیرازی نے آج نیوز پر اسحاق ڈار کے شو سے کیا۔ ندیم ملک کے شو کرنے تک اسحاق ڈار زیادہ مُتحرک ہو چُکے تھے اور اس شو میں مُختلف پہلوؤں پر دل کھول کر پی ٹی آئی اور اداروں کے مُتعلق بھڑاس نکالی۔

اس شو کے بعد سوشل میڈیا پر ندیم ملک کے خلاف ایک مُہم چل پڑی اور چونکہ سوشل میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر لوگوں نے ندیم ملک کے خلاف دل کھول کر بھڑاس نکالی۔ چونکہ سوشل میڈیا پر کسی کا کوئی والی وارث نہیں ہے، اسی لیے اچھا ہوتا ندیم ملک اس پر مٹی ڈالتے اور اپنی پروفیشنل ڈیوٹی اُسی تندہی سے سر انجام دیتے لیکن وہ ری ایکشن دکھانے لگے اور اس ری ایکشن میں بات کافی آگے نکل گئی

افسوس یہ ہے کے سوشل میڈیا پر کوئی بھی، کبھی بھی، کُچھ بھی کہہ سکتا ہے، تو اس معاملے کو سائبر کرائم کے سپُرد کیا جاتا، اور ایف آئی اے اس کا نوٹس لیتی،لیکن شاید بات پروفیشنلزم سے ذاتی لڑائی تک پہنچ چُکی تھی اور پھر لائیو شو میں دھمکی آمیز فُون کرنیوالوے نمبر دُنیا بھر میں بیٹھے ناظرین کو بتا دیے گئے، ظاہر ہے یہ نمبر رکھنے والے اُسوقت زندگی کے مُشکل ترین وقت سے گُزر رہے ہونگے، لیکن افسوس اس بات پر کے ندیم ملک نے کس بُنیاد پر لوگوں کے نمبر شیئر کیے؟کیا اُنھوں نے اپنے عُہدے کا ناجائز فائدہ نہیں اُٹھایا؟ کیا ہم نیوز مینیجمینٹ کو اعتماد میں لیا گیا؟

اگر وہ سوشل میڈیا پر ذاتی حیثیت میں لوگوں کے فون نمبرز شیئر کرتے تو اور بات تھی لیکن اُنھوں بحثیت نیوز اینکر ہم نیوز اپنے عُہدے سے تجاوز کیا، کیوں؟ آئے دن اینکرز حضرات سوشل میڈیا پر نشانے پر رہتے ہیں، جن میں حامد میر، محمد مالک، عاصمہ شیرازی، منصور علی خان، سلیم صافی نمایاں ہیں لیکن کبھی اُنھوں نے لوگوں کے نام یا فون نمبرز چینلز پر شیئر نہیں کیے، تن تنہا سوشل میڈیا پر لڑائیاں لڑی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here