ڈراپ سین: شوہر کا بیوی کا سر مُنڈوانے کا معاملہ، میاں-بیوی آئس ہیروئن کےعادی نکلے

0
792

 لاہور کے علاقے کاہنہ میں شوہر کی جانب سے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے بڑے انکشافات کر ڈالے۔

ملزم فیصل نے یہ بھی بتایا کہ اہلیہ کےساتھ اس کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

منگل کی رات مبینہ طور پر شوہر نے دوستوں کے سامنے رقص کرنے سے انکار پر اسما عزیز پر تشدد کیا اور اس کے بال کاٹ دیئے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے وا قعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد خاتون کے شوہر اور گھر کے ملازم کوگزشتہ روزگرفتار کرلیا گیا تھا۔

اسما عزیزنے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں الزام لگایا کہ اس کا شوہر میاں فیصل روزانہ دوستوں کو گھر لاتا اور ان کے سامنے اسے رقص کرنے کا کہا کرتا تھا۔ رقص سے انکار پر شوہر نے ملازمین کے ساتھ مل کر تشدد کیا اور پائپوں سے مارا۔ خاتون کے مطابق شوہر نے اس کے سر کے بال بھی مونڈ دیئے۔ ملازمین کے سامنے مبینہ طور پر بے لباس کیا اور پنکھے سے لٹکانے کی کوشش کی۔

خاتون نے مزید بتایا کہ شوہر کی جانب سے تشدد روز کا معمول تھا اس مرتبہ حد کردی، کسی طرح گھر سے باہر نکل کر تھانے پہنچی اور ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی اور پورے دن تھانے بیٹھی رہی۔ مقدمہ درج کرنے کے لئے پولیس اہلکار پیسے مانگتے رہے۔ بعد میں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کا فائدہ ملزم کو پہنچے گا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ خاتون کے شوہر سمیت2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کیلئے خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here