پاکستان کے نامور صحافی علی احمد ڈھلوں کی کتاب “تلخیاں” کی تقریب رونمائی

0
653

پاکستان کے نامور صحافی اور کالم نگار علی احمد ڈھلوں کی کتاب “تلخیاں” کی تقریب رونُمائی میں پاکستانی میڈیا کے نامور لوگوں کی شرکت۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری سمیت یوسف بیگ مرزا، عارف نظامی، ضیا شاہد، امتیاز عالم، ارشد انصاری،،ملک احمد خان، امیر العظیم، ایاز خان صغرٰی صدف اور اکرم چوھدری تقریب میں نُمایاں رہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر فواد چوھدری کا کہنا تھا کے احتساب نہیں رُکے گا، لیکن تلخیاں ضرور کم ہونگی۔ پاکستان مُسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مُک مُکا کی سیاست کی۔ نیب جس بڑے سیاسی شخصیت کو پکڑتی ہے وہ اسمبلی کا سہارا لیکر منسٹر انکلیو مُنتقل ہو جاتا ہے، سیکیورٹی، بجلی گیس بھی مُفت میں ملتی ہے۔ سن 2109 معاشی خوشحالی کا سال ہے، انشااللہ کامیابی سے آگے بڑھیں گے۔


علی احمد ڈھلوں پاکستانی صحافت کے ایک نڈر اور بے باک سپُوت ہیں، اُنھوں نے جس بُہادری سے کُچھ دہائیوں پہلے “جہاں ظُلم وہاں خبریں” انسپیکشن ٹیم کی بُنیاد ڈالی وہ قابل فخراور جس طرح معاشرے کے منفی عناصر اور ظالموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا وہ بھی قابل تحسین ہے۔

علی احمد ڈھلوں کا تعلق کھُڈیاں کے ایک بڑے اور معزز زمیندار گھرانے سے ہے، صحافت کو ہمیشہ ایک عبادت سمجھ کر کیا، روزنامہ لیڈر اور مُقابلہ کے چیف ایڈیٹر بُلند پائے کے کالم نگار بھی ہیں، اُنکا کالم “تلخیاں” روزنامہ ایکسپریس میں چھپتا ہے، اُنکا انداز بیاں سادہ اور بغیر کسی لگی لپٹی کے عوام کے مسائل اور حُکمرانوں کی کوتاہیوں کو اُجاگر کرتے ہیں۔ ایک زندہ دل اور نفیس انسان ہیں۔ رکھ رکھاؤ اُنکا قیمتی اثاثہ اور دوستوں کے بہترین دوست ہیں۔


میڈیا بائیٹس ٹیم علی احمد ڈھلوں کو اُنکی کتاب کی رُونمائی پر دل کی گہرائیوں سے مُبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُنکی کامیابیوں کیلیے دُعاگو ہیں۔

تحریر: عمران ملک

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here