نیشنل پریس کلب کے الیکشنز میں آزاد گروپ کے شکیل قرار صدر مُنتخب،جرنلسٹ پینل گیارہ میں سے نو نشستیں جیت گیا، جاگو پینل کے مطیع اللہ جان کو پھر شکست

0
309

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشنز کل کامیابی سے ہوئے اور تین ہزار تین سو میں سے دو ہزار چار سو  ووٹرز نے بڑی خوش اسلوبی سے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا.. ایک سال پہلے بننے والے آزاد گروپ نے بڑی کامیابی سمیٹی اور صدارت کیلیے ڈان کے شکیل قرار کامیاب قرار پائے اُنھوں نے ایک سخت مُقابلے کیبعد ایک ہزار چھتیس ووٹ لیکر جرنلسٹ پینل (افضل بٹ گروپ) کے شکیل انجم کو شکست دی۔ جنہوں نے نو سو ساٹھ ووٹ حاصل کیے۔صدارت کیلیے تیسرے اہم اُمیدوار مطیع اللہ جان تھے جو صرف دو سو پینتیس ووٹ ہی لے سکے، یاد رہے پچھلے سال کے الیکشن میں بھی مطیع اللہ جان کو کامیابی نہیں مل پائی تھی۔

نائب صدارت کیلیے جرنلسٹ پینل کے احمد نواز خان کامیاب ہوئے، نائب صدارت خواتین کی نشست پر آزاد پینل کی سعدیہ کمال کامیاب ہوئیں، سیکریٹری کیلیے جرنلسٹ پینل کے انور رضا نے کامیابی سمیٹی، سینیئر صحافی ناصر ملک کامیابی ناں سمیٹ سکے، مشہور صحافی رؤف کلاسرہ دورہ امریکہ مُختصر کر کے ناصر ملک کو ووٹ ڈالنے آئے لیکن کامیابی ناں سمیٹ سکے۔


دوسرے کامیاب اُمیدواروں میں جرنلسٹ پینل کے احمد نواز رضا نائب صدر، صغیر چوھدری فنانس سیکریٹری، شکیلہ جلال جوائنٹ سیکریٹری خواتین، اور جوائنٹ سیکریٹری (مرد) کی سیٹوں پر سید شیراز گردیزی، ندیم چوھدری اور احتشام الحق کامیاب قرار پائے۔

جرنلسٹ پینل ڈیموکریٹک اور جاگو پینل کسی بھی سیٹ پر کامیاب ناں ہو سکے۔


ووٹر حضرات نے کسی بھی پراپیگنڈے میں آئے بغیر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا اور منفیت کو شکست دی۔

میڈیا بائیٹس نو مُنتخب صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار اور تمام مُنتخب اُمیدواروں کو مُبارکباد پیش کرتی ہے۔ اور اُمید کرتے ہیں کے میڈیا مُلازمین کے مفادات اور انڈسٹری کی بہتری کیلیے بھر پُور اقدامات کیے جائینگے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here