پاکستان کے صف اوّل کے صحافی اور چینل 92 کے اینکر مُحّمد مالک نے ہم نیوز جوائن کر لیا

0
1096

پاکستان کے سینیئر، مُعتبر اور صف اوّل کے صحافی اور 92 نیوز کے اینکر نے ہم نیوز کو بحثیت صدر ہم نیوز جوائن کر لیا، مالک 92 نیوز پر “بریکنگ ویوز” کے نام سے رات آٹھ بجے والے پرائم ٹائم میں شو کی میزبانی کرتے ہیں۔ “بریکنگ ویوز” نے ایک چھوٹے عرصے میں ہی پاکستانی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ اور جمعہ ہفتہ اور اتوار کو سب نیوز چینلز کے شوز کو ریٹنگز میں بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مالک کے شو کی پسندیدگی کی ایک خاص وجہ مُثبت بحث، اور پاکستان کے سُلگتے اشوز پر سنجیدہ گُفتگو تھی۔ اسکے علاوہ مالک اپنے ہر شو کے آخر میں ایک بریکنگ نیوز بھی دیتے تھے جو بعد میں سچی ثابت ہوتی تھیں۔ سابقہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مُلک سے فرار کی خبر بھی مالک نے اپنے شو میں بریک کی تھی، جسکو میڈیا کے حلقوں میں کافی سراہا گیا۔
میڈیا گروپ 92 نیوز جوائن کرنے سے پہلے مالک دُنیا نیوز کیساتھ بھی وابستہ

رہے۔ محمد مالک نے پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، لیکن عطاءالحق قاسمی کیساتھ اختلافات کیوجہ سے مُستعفی ہو گئے۔ بعض ذرائع کیمطابق مریم نواز شریف اور فواد حسن فواد کی بے جا مُداخلت کیوجہ سے اُنھیں مُستعفی ہونا پڑا۔ پی ٹی وی سے فارغ ہونیکے بعد مُحّمد مالک نے گورنمنٹ آف پنجاب میں بحثیت چیئرمین ٹاسک فورس انفارمیشن اور کلچر بھی خدمات انجام دیں، میاں شہباز شریف کیساتھ اُنکا اچھا ورکنگ ریکیشن شپ رہا۔ ساتھ ساتھ 92 نیوز کی اینکرزشپ بھی چلاتے رہے۔
اپنی ابتدائی تعلیم ایف سی کالج لاھور سے حاصل کی، پھر کولمبیا یونیورسٹی سے بھی

اعلی تعلیم حاصل کی اور کُچھ عرصہ ورلڈ بنک نیو یارک آفس میں بھی خدمات انجام دیں۔ پاکستان واپسی کیبعد فرنٹیئر پوسٹ میں بحثیت رپورٹر جرنلزم کا آغاز کیا۔ پھر جنگ گروپ کے انگلش اخبار نیوز سے بھی وابستہ رہے۔ پارلیمینٹ ڈائری کے ذریعے اپنا نام بنایا اور سیاسی اور صحافتی حلقوں میں اپنا نام بنایا۔
جیو نیوز میں بحثیت اینکر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

جہاں مُحّمد مالک نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں وہاں بعض مواقعوں پر تنقید کی زد میں بھی رہے۔ بحثیت ایم ڈی پی ٹی وی پرائیویٹ پروڈکشنز پر اُنھیں حدف تنقید بنایا گیا۔ لیکن اُنکے دور میں پی ٹی وی نے ریکارڈ بزنس کیا۔

مالک اور میڈیا کا ہمیشہ چُولی دامن کا ساتھ رہا ہے، پاکستان کے پہلے پرائیویٹ چینل این ٹی ایم کا حصہ رہے۔ پھر پرائیویٹ چینلز کےآنے سے پہلے کامیابی سے سنڈے ٹی وی کے سی ای او رہے۔

میڈیا بائیٹس مُحّمد مالک کو ہم ٹی وی میں بحثیت صدر شمولیت پر مُبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُنکی کامیابی کیلیے دُعاگو ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here