میڈیا کا بُحران عرُوج پر: جنگ گروپ سے تقریباً 100 مُلازمین فارغ، پشاور اور فیصل آباد بیورو تحلیل

0
1004

بڑے باوثوق ذرائع سے پتا چلا ہے کے پاکستان میں میڈیا کا بُحران شدید ہو گیا، پاکستان کے سب سے بڑے گرُوپ جنگ گروپ سے آج تقریباً سو لوگوں کو فارغ کر دیا گیا ہے، جسمیں بیشتر میڈیا کارکُن شامل ہیں، مارکیٹنگ، سیلز اور اینکرز حضرات کو ابھی نہیں چھیڑا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کے پشاور اور فیصل آباد بیورو ز کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے، اب فیصل آباد کیلیے لاھور اور پشاور کیلیے           راولپنڈی بیورو کام کرینگے۔
جنگ پاکستان کا سب سے بڑا اور مُستند ادارہ ہے، وہاں سے میڈیا کارکُنان کی اتنی بڑی تعداد میں برطرفیوں سے انڈسٹری ایک بڑے بُحران کا پتا دے رہی ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے ماہانہ ملینز تنخواہیں لینے والے زیر عتاب کیوں نہیں آئے، صرف چھوٹی تنخواہوں والوں کیلیے ہی حالات اتنے خراب کیوں؟
جنگ گروپ اگر اپنی کوئی وضاحت دینا چاہے تو من و عن اُسکو شائع کیا جائیگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here