امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے آگے گھُٹنے ٹیک دیئے؟

0
270

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے اور اُسمیں درخواست کی ہے وہ افغانی طالبان کو کسی طرح مذاکرات کی میز پر لے آئیں۔
پاکستانی وزیراعظم نے یہ بات صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
خان نے کہا کے وہ اپنی پوری کوشش کرینگے کے افغان امن میں وہ اپنی بھر پور کوششیں بروئے کار لا سکیں
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی امریکی صدر کے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط کی تصدیق کی۔
اُنھوں نے کہا کے پاکستان نے ہمیشہ خطے میں بھر

امن کی کوششوں کو سراہا ہے، اور اپنا مُثبت کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر کا وزیراعظم پاکستان کو خط لکھنا خوش آئند ہے۔ صدر امریکہ کا خط ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ پاکستان کی امداد بند کر چُکا اور مختلف میڈیا فورمز پر حالات کشیدہ تھے۔ یہ خط پاکستان اور امریکہ کے اچھے تعلقات کیطرف پہلا قدم ہے۔

سترہ سالہ افغان جنگ میں پچھلے چند ہفتوں سے بڑی شدت آئی ہے، اور طالبان نے یو ایس کی مدد سے لڑتے افغان فورسز ناکوں چنے چبوانے پر مجبُور کر دیا ہے۔ پچھلے چند سالوں میں تقریباً 2400 امریکی فوجی جان کی بازی ہار چُکے ہیں۔ اور تقریباً افغان جنگ میں ٹریلین ڈالرز بہا چُکے، اور جنگ کی شدت میں زرا بھی کمی واقع نہیں ہوئی۔

افغانستان میں امریکہ کے سفیر امن خلیل زلمے زاد بھی اسی ہفتے پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، تاکہ طالبان کو مُذاکرات کی میز پر لانے کیلیے بات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پاکستان کے دورے کیبعد امن سفیر افغانستان، یو اے ای، تُرکمانستان، روس، اُزبکستان اور قطر کے دورے بھی کرینگے تاکہ باہم مشورے سے امن مُذاکرات کو کوئی حتمی شکل دی جا سکے!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here