چیئرمین سٹار ایشیا نیوز ظہیرالدین بابر انتقال کر گئے

0
737

چیئرمین سٹار ایشیا نیوز ظہیرالدین بابر انتقال کر گئے – إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

سٹار ایشیا نیوز چینل کے روح رواں اور چیئرمین ظہیرالدین بابر قضائے الہی سے وفات فرما گئے۔ جہان دیدہ شخصیت اور حلیم طبیعت کے مالک ظہیرالدین بابر پچھلے کُچھ عرصہ سے علیل تھے اور علاج کی غرض سے انڈیا میں موجود تھے۔
کُچھ عرصہ قبل مُحترم ظہیرالدین جگر ٹرانسپلانٹ کیلیے انڈیا کے مشہور ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
آپریشن کے بعد مرحوم کی طبیعت بہتر ہونیکی بجائے دن بدن
بگڑتی چلی گئی- اور آج سہ پہر میکس ہسپتال نیو دہلی انڈیا میں وفات پا گئے۔


مرحوم ایک نیک صفت اور ہر دلعزیز شخصیت تھے، دوستوں کے دوست اور بہت خُدا ترس تھے۔
کتابیں پڑھنے کیبعد بے حد شوقین تھے اور اُنکی لائبریری میں ہزاروں کی تعداد میں کتابیں موجود ہیں۔ اسلامی تاریخ پر اُنکو عبُور

حاصل تھا اور اسی مُناسبت سے اسلامی تعلیمات پر سٹار ایشیا نیوز پر ہفتہ وار پروگرام بھی کرتے تھے۔

مرحوم جمیعت عُلمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات بھی رہے۔

بُنیادی طور پر ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں تھے اور کُچھ عرصہ قبل ہی ٹی وی بزنس میں قدم رکھا۔
اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
ٹیم میڈیا بائیٹس اُنکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

By Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here