میڈیا سیلز سے کراچی کی سیاست تک کا سفر: شہزاد قُریشی تاریخ رقم کرنے کو؟

0
677

پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں جہاں اینکرز نے اپنا نام بنایا اور پھر مُختلف حکومتی اور سیاسی عہدوں پر کام کیا، وہیں میڈیا سیلز اور مارکیٹنگ کے لوگ ہمیشہ پردے کے پیچھے ہی رہے، اخبارات، ایف ایم اور ٹی وی چینلز میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے سیلز کے لوگوں کو کبھی بھی سیاست یا حکُومتی عُہدوں پر نہیں دیکھا، لیکن اب تاریخ بننے کو
پاکستانی میڈیا اور ایف ایم چینلز کی مارکیٹنگ کے سُرخیل کراچی کے سپُوت شہزاد قُریشی کراچی سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کیطرف سے اُمیدوار ہیں۔

شہزاد قُریشی اپنا ایف ایم سیلز ٹیم کے روح رواں تھے اور کُچھ عرصہ قبل ریڈیو انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کیبعد ریئل اسٹیٹ کے بزنس سے مُنسلک ہو گئے۔ اب سیاست کے میدان میں قدم جمانے کی کامیاب کوشش کر رہے ہیں۔

ہر ایڈورٹائزنگ ایجنسی اور میڈیا بائنگ ہاؤسز میں ہر دل عزیز شہزاد قُریشی کیلئے سیاست میں قدم رکھنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ ایک فرینڈلی اور مُتحرک شہزاد قُریشی نے سیاست میں مُشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے۔ اُنکا انتخاب سراسر میرٹ پر ہوا اور وہ اسکے مُستحق بھی تھے۔

چاہے سن 2013 کے الیکشن میں دھاندھلی کے بعد احتجاج ہوں یا کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے اور ریلیاں شہزاد قُریشی کراچی کی سیاست کے مُشکل ترین حالات میں بھی پی ٹی آئی کی ٹیم کا ہر اوّل دستہ رہے، نڈر اور بے خوف شہزاد قُریشی میڈیا کے دوستوں کے منع کرنیکے باوجود جرات اور بہادری کیساتھ ہمیشہ اگلی صفوں میں ہی رہے۔

اب عمران اسماعیل کے گورنر مُنتخب ہونیکے بعد اُنکی خالی ہونیوالی صوبائی سیٹ پر شہزاد قُریشی الیکشن لڑ رہے ہیں، اپنی کیمپیئن شاندار طریقے سے چلا رہے ہیں۔

یاد رہے اس حلقے سے عمران اسماعیل  تیس ہزار پانچ سو ووٹ لیکر مُنتخب ہوئے تھے اور ایم کیو ایم کے اُمیدوار کو چار ہزار سات سو، مُسلم لیگ ن کے اُمیدوار کو چھ ہزار چار سو، پی پی پی مُرتضی وہاب کو آٹھ ہزار پانچ سو اور آزاد اُمیدوار کو جبران ناصر کو چھ ہزار ووٹ ملے تھے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو عمران اسماعیل ایک بڑے مارجن سے یہ الیکشن جیتے تھے، اب دیکھنا یہ ہے کے شہزاد قُریشی کیا پی ٹی آئی کی کامیابی کا مؤجب بنیں گے؟

اکیس اکتوبر کو شہزاد قُریشی ایم پی اے مُنتخب ہو کر میڈیا کیطرف سے بھر پُور نمائندگی کرینگے۔ اللہ اُن کا حامی و ناصر ہو۔

By: Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here