مکی آرتھر کا ذاتی ایجنڈا پھر کامیاب: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے حفیظ اور فواد عالم پھر باہر

0
208

پاکستان کی بنگلہ دیش سے شکست کیبعد سوال اُٹھ رہے تھے کے کیا سرفراز احمد اپنی کپتانی برقرار بھی رکھ پائیں گے یا نہیں؟ لیکن آج جب سلیکٹر ز نے آسٹریلیا کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا تو سلیکشن کمیٹی اور کوچ کی ذاتی پسند و نا پسند پھر کھُل کر سامنے آ گئی۔  محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر ڈراپ، کیونکہ محمد حفیظ نے ایشین کپ سے باہر ہونیکے بعد میڈیا میں ٹیم مینجمینٹ کیخلاف بولے، اور پھر اُسکا نتیجہ آج پھر ٹیم سے باہراور فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود ایک مرتبہ پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ سوال اُٹھتا ہے کے شاداب خان، فہیم اشرف، حارث سُہیل، اور فخر زمان کو کس بُنیاد پر ٹیسٹ کیلیے سلیکٹ کیا گیا؟ نضمام الحق اور مکی آرتھر کو ان سوالات کے جوابات دینا ہونگے۔ پاکستان کے سترہ رُکنی اسکواڈ  میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں

اسکواڈ کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here