اے آر وائی کے نکلتے ہی ٹی ٹین لیگ مُتنازعہ کیوں ہو گئی؟

0
667

پچھلے سال جب ٹی ٹین لیگ کی یو اے ای میں داغ بیل ڈالی گئی تو طرح طرح کے سوالات اُٹھائے گئے کے یہ پی ایس ایل کی موجودگی میں کیوں کھیلی جا رہی ہے، کسی نے اسکے پیچھے میچ فکسنگ مافیا کا ہاتھ بتایا، لیکن تمام تر مُخالفت کے باوجود یہ ٹین لیگ کھیلی گئی، کیونکہ اے آر وائی بھی اس لیگ کے ڈائریکٹر ز میں شامل تھے، میڈیا میں اُٹھتے تمام سوالات کے جوابات کو کارپٹ کے نیچے چُھپا دیا گیا۔

اس سال پھر ٹین لیگ کی بازگشت سُنائی دی، تیاریاں شُروع کر دی گئیں، کھلاڑی اپنی کمر کسنے لگے، اچانک پتا چلا کے اے آر وائی اب ٹی ٹین لیگ کا حصہ نہیں رہا، اور پھر اچانک ٹی ٹین لیگ مُتنازعہ ہو گئی؟ اسکا بجٹ کہاں سے آ رہا ہے؟ سپانسرز کون ہیں؟ کھلاڑیوں نے لا تعلقی کا اعلان کر دیا، کراچی کنگز جو اے آر وائی کی ملکیت ہے کے کپتان عماد وسیم نے بھی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

یہاں تک کے چیئرمین کرکٹ بورڈ نے بھی لیگ کے خلاف بیان داغ دیے۔
پس ثابت یہ ہوا کے پاکستان میڈیا اتنا طاقتور ہو چُکا کے وہ جس چیز کو مُثبت کہے وہ منفی نہیں ہو سکتی اور میڈیا جس ایونٹ کی مُخالفت کرنا چاہے تو اس سے اُسکو کوئی روک نہیں سکتا۔ لیکن پھر بھی ہم ابھی

بات کرتے ہیں کے میڈیا آزاد نہیں، میڈیا مالکان اتنے آزاد کے اُنکو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔

ہم یقیننا جاننا چاہیں گے کے وہ کیا وجوہات ہیں کے اس لیگ سے لا تعلقی کا اعلان کیا گیا؟
کیا انضمام الحق بتائیں گے کے پچھلے سال اس لیگ کا حصہ تھے تو اس دفعہ کیوں نہیں ؟
وہ کون سے عوامل ہیں کے اس دفعہ شاہد آفریدی نے بھی اپنے آپ کو اس لیگ سے علیحدہ کر لیا؟

Sent from my iPhone

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here