لاھور کی بارش، 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پیرس سے وینس تک کا تکلیف دہ سفر

0
958

کل رات سے لاھور میں وقفوں میں ہونیوالی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ واسا کے زرائع کیمطابق لاھور میں تین گھنٹوں کے دوران 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کیوجہ سے تمام سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، اور ٹریفک کی روانی میں شدید مُشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مال روڈ پر ناقص تعمیر کیوجہ سے جی پی او چوک کے پاس بہت بڑا شگاف پڑ گیا، لیکن اطلاعات کیمطابق عوام اس اچانک پڑنے والے شگاف سے محفوظ رہے۔

مُختلف جگہوں پر بجلی کے کھمبوں میں کرنٹ آ جانے سے تین افراد جان کی بازی ہار بیٹھے
لیسکو کیمطابق بجلی کی روانی کو بہتر بنانے کیلیے جنگی بُنیادوں پر انتظامات کیے جا رہے ہیں لیکن ابھی بھی لاھور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی روانی نہیں ہو سکی۔
شدید گرمی میں جہاں لاھوریوں نے سُکھ کا سانس لیا وہیں لوگوں نے واسا کے ناقص انتظامات کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض نے مُسلم لیگی حکومت کو بھی کوسا۔
لیکن اتنی شدید بارش میں کسی بھی مُلک میں حکومت کو نااہلی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

لوگوں کا کہنا تھا کے لاھور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنیوالوں نے آج لاھور کو وینس بنتے دیکھ لیا۔

ہر دوسری سڑک پیرس کی بجائے وینس کا منظر پیش کر رہی ہے۔

اگر واسا کو سیاسی بُنیادوں پر استوار ناں کیا جاتا تو یہ محکمہ لاھور کی بارشوں کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا جا سکتا تھا، لیکن سیاسی اثر رسوخ کیوجہ سے یہ ادارہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چُکا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here