اینکر گُل بُخاری کی پُرسرار گُمشدگی کیبعد واپسی، صحافی اسد کھرل کی ٹھُکائی

0
759

صحافی اور ناقد مس گُل بُخاری کل رات پروگرام کی ریکارڈنگ کیلیے گھر سے وقت ٹی وی کے دفتر جا رہی تھیں کے چند گھنٹوں کیلیے منظر سے غائب ہو گئیں، سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کیا کے چند گاڑیوں نے اُنھیں روکا اور نا معلوم مقام پر لے گئے۔ جس پر سوشل میڈیا پر ایک طُوفان اُٹھ گیا۔ لیکن بعد میں اُنکے فیملی ممبران نے بتایا کے وہ خیریت سے واپس آ گئیں ہیں۔ لیکن چند پرسنل وجوہات کی وجہ سے وہ کوئی تفصیلات شیئر نہیں کرینگی۔ یاد رہے گُل بُخاری کافی عرصہ سے پاکستانی اسٹیبلشمینٹ کی سخت ناقد رہی ہیں، نواز شریف کی رُخصتی پر بھی اُنھوں نے اپنے شدید غُصے کا اظہار کیا۔

دوسری طرف پاکستان مُسلم لیگ ن اور شریف فیملی کے ناقد صحافی اسد کھرل کو بھی چند نا معلوم افراد نے پکڑ کر ٹُھکائی کی اور لہولہان کر دیا۔
تفصیلات کیمطابق ائیرپورٹ سے واپسی پر ائیرپورٹ کے نزدیک تقریباً ایک درجن افراد نے اُن کی گاڑی کو روکا، گاڑی سے باہر نکالا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ لہولہان ہو گئے۔ بول ٹی وی اسد کھرل پر تشدد کی ذمہ داری مُسلم لیگ ن ہر ڈال دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقع کا از خود نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here