اُسوہ آفتاب کا ایڈورٹائزنگ سے سیاست تک کا کامیاب سفر

0
2794

آج سے تقریباً پندرہ سال پہلے جب لاھور کی ایڈورٹائزنگ میں قدم رکھا تو چند مشہور نام جو اس پیشہ میں جزبہ اور مُستقبل بنانے کیلیے آئے اُن میں ایک نام اُسوہ آفتاب کا بھی تھا۔ پروفیشنل
محنتی، چیلنج کو ہمیشہ قبول کرنیوالی اور اپنے دُھن کی پکی اُسوہ نے چھوٹی سے چھوٹی ایڈورٹائزنگ کیمپیئن سے لیکر بڑی سے بڑی کیمپیئن تک کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔ دن ہو یا رات، لاھور ہو یا گُجرات اُسوہ نے ایڈورٹائزنگ میں ایسا نام بنایا جو بہت سے ہم عصر ناں بنا سکے۔

اورینٹ، لو رؤف، ایڈ گروپ، ایڈی ٹیوڈ اور پھر وائس چیئر مین وزیر اعلی ٹاسک فورس حکومت پنجاب ، اُسوہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی رہیں اور بڑے سے بڑے عُہدے اُنکو ملتے چلے گئے

مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیساتھ ساتھ پروفیشنل کورسز بھی کر چُکیں، خوش خوراکی کی داعی اُسوہ کھانے پینے پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرتیں، آفس کولیگز کا کہنا کے بریانی میڈم کی محبُوب غذا

پچھلے کُچھ عرصہ سے حکومتی میڈیا کے داؤ پیچ کو اتنی کامیابی سے ہینڈل کیا کے وزیر اعلی پنجاب کی خاص تعریف کی حقدار ٹھہریں اور میڈیا کیساتھ حکومتی تعلق کا واحد رابطہ بھی

وزیر اعلی پنجاب بھی اُنکی صلاحیتوں کے مُعترف ہوئے اور بحثیت صدر پاکستان مُسلم لیگ اُنھوں نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں پر ایم پی اے کیلیے نامزد کر دیا۔ لسٹ میں اُنکا نام اس پوزیشن پر ھے کے وہ باآسانی ایم پی اے مُنتخب ہو جائینگی۔

اور اگر 2018 کے الیکشنز میں ن لیگ پنجاب سے جیت گئی تو اُسوہ بلا مُقابلہ بغیر کسی گُنجائش کے وزیر اطلاعات پنجاب کا عُہدہ سنبھال سکتی ہیں

میڈیا بائیٹس اُسوہ آفتاب کو کامیابی کے اس سفر میں دل کی گہرائیوں سے مُبارکباد پیش کرتی ھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here