پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل سے آپ کیا چاہتے ہیں؟

0
425

پی ٹی سی ایل نے ویک اینڈ پر لاھور میں بلاگرز کو ڈیجیٹل ایجنسی بریمرز میں اکٹھا کیا اور اُنکے تیکھے سوالات کا بڑے مُثبت انداز میں جواب دیا، کسٹمر سروس سے لیکر سمارٹ فون تک اور کوریج سے لیکر پی ٹی سی ایل کی ایکسچینجز  تک تقریباً ہر سوال کا جواب بڑی تفصیل کیساتھ اور موثر انداز میں دیے۔

پی ٹی سی ایل کیطرف سے ہیڈ آف کریئٹو کمیونیکیشنز مس فریحہ شاہ اور ڈیجیٹل میڈیا کے ہیڈ جُنید طارق نے نمائندگی کی.. جُنید طارق نے بڑے مفٌصل انداز میں پی ٹی سی ایل اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور افادیت پر روشنی ڈالی.


پی ٹی سی ایل ٹیم کا کہنا تھا کے کسٹمر سروس پر بہت محنت کی گئی ھے، اب شکایت سے لیکر پرابلم کو حل کرنے تک کے وقت کو کم سے کم کر دیا گیا ھے۔

سٹاف کو ٹریننگ دی جا رہی ھے اور اُن کو جدید دور کی تکنیک کیساتھ ہم آہنگ کیا جا رہا ھے۔ ٹیم کا کہنا تھا کے اتنی بڑی کارپوریشن میں تبدیلیاں بہت تیزی کیساتھ نہیں لائی جا سکتیں لیکن ہم بڑی حد تک کسٹمرز کی اُمیدوں پر پورا اُتر رہے ہیں۔

اب اگر آپکو کسی قسم کی شکایت درج کروانی ہو تو صرف ایک نمبر یاد رکھیں
1218

پاکستان کے دوسرے حکومتی محکموں کے مُقابلے میں پی ٹی سی ایل نے اپنے کسٹمرز کو بہترین سہولیات پہہنچانے کی حتی الوسع کوششیں کی ہیں اور اسمیں کامیابی بھی ملی ھے۔
کسٹمرز کو اپنی بات میڈیا کے ذریعے پہنچانے اور اُنکی گزارشات سُننے کیکیے بلاگرز میٹ آپ کی یہ ایک اچھی روایت ڈالی ھے۔


بہت جلد پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی میڈیا سے اسطرح کی غیر رسمی مُلاقاتیں کی جائیں گی تا کہ پی ٹی سی ایل کا پیغام بہترین طریقے سے گراونڈ لیول تک پہنچے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here