مسز پاکستان یو ایس اے پاکستانی پنجابی فلموں میں کام کرنیکی خواہشمند

0
145

امریکہ کی رہائشی ماڈل عصمی کاشف جنہوں نے حال ہی میں مسز پاکستان 2018 کا مُقابلہ جیتا ھے نے اس خواہش کا اظہار کیا ھے کے وہ پاکستان کی فلمی دُنیا میں بڑا نام کمانا چاہتی ہیں، ان خیالات کا اظہار عصمی نے ایک روزنامے کو انٹرویو کے دوران کیا، اُنکا کہنا تھا کے وہ پاکستان کی پنجابی فلموں کی فین ہیں اور اُنکی خواہش ھے کے اُنکی پہلی پاکستانی فلم پنجابی ہو۔
اُنکا مزید کہنا تھا کے اُنھیں پتا ھے کے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں نام کمانے کیلیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔

اُنھوں اپنے مُقابلے کے بارے میں بتایا کے اُنھوں نے شادی شُدہ خواتین کے خوبصورتی کے مُقابلے میں پچاس خواتین سے سخت مُقابلے کیبعد کامیابی حاصل کی۔ جو اُنکے لیے بڑے اعزاز کی بات ھے۔
اُنھوں نے مزید کہا کے پاکستانیوں کو اپنے فنکاروں کی کوئی قدر نہیں، انڈین فلموں کی بھرمار ہے، لیکن اپنے آرٹسٹوں کو پاکستانی عوام خاص پزیرائی نہیں کرتے۔
سب کو پتا ھے کے ایشوریا رائے اور سُشمیتا سین نے ورلڈ کے مُقابلے جیتے اور پوری دُنیا میں پزیرائی حاصل کی لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ھے کے ایسا مُقابلہ کوئی پاکستانی جیتے تو اُسے کوئی نہیں جانتا۔
میں نے پچاس مُلکوں کی خواتین کو اس مُقابلے میں شکست دی۔ ووٹ مُجھے زیادہ پاکستان سے ہی ملے، جس کیلیے میں ان کی بہت شُکر گُزار ہوں

وہ آجکل لاھور میں ہیں اور مُختلف پروڈیوسرز سے فلموں کے حوالے سے صلاح و مشوروں میں مشغول ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here