کیا واقعی عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ مانیکا ناراض ہو کر میکے چلی گئیں؟ کیا نجومی کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی؟ روزنامہ اٌمت کا دعویٰ

0
1707

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں اور نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکے جا چکی ہیں۔

روزنامہ امت نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند عمران خان سے ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ہیں اور انہیں گئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں آن ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔

لو وئی یوتھیو ایک اور نجومی شادی ہو چکی اپریل میں اچھی خاصی گڑبڑ ہو گیمطلب فیر وڑ گئے تسی

Posted by ‎پاکستانی شیر‎ on Tuesday, January 9, 2018

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here