کیا فاسٹ باؤلر حسن علی ضرورت سے زیادہ چھچھوڑا ھے؟

0
1740

پاکستانی کرکٹرز شاید دُنیا کے واحد کرکٹرز ھیں جو خبروں میں رہنے کا فن بہت بہتر جانتے ہیں، شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے شادی ہو، سلمان بٹ اور عامر علی و آصف کی میچ فکسنگ ہو یا عماد وسیم کا ڈیٹنگ اسکینڈل، عُمر اکمل کی وارڈن سے لڑائی ہو یا یونس خان کی میڈیا کو شٹ آپ کال ہمارے کرکٹرز ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔
ہم یہ نہیں کہتے کے کرکٹرز ہمیشہ منفی خبروں میں رہتے ہیں بلکہ اپنی اچھی پرفارمنسز سے کامیابی اور تعریفیں بھی بٹورتے ہیں۔

حسن علی ہمارے اُبھرتے ہوئے سُپر سٹار ہیں، اپنی اچھی باؤلنگ سے اُنھوں نے کڑوروں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ھے، اور مُخالفین کیلیے ہمیشہ ایک خطرہ بنے رہتے ہیں۔
اپنی شُہرت کو کس طرح مُثبت طریقے سے آگے بڑھانا ھے اسمیں شاید حسن علی کو کافی کام کرنیکی ضرورت ھے۔
اُن کو سمجھنا ہو گا کے وہ ایک سُپر سٹار ہیں اور اپنے سٹار ڈوم کو سنبھالنا بھی بہت ضروری ہوتا ھے۔
مُخالف کھلاڑی کو آؤٹ کرنیکے بعد اُنکا

سیلیبریٹ کرنیکا انداز بہت سوں کو بھایا جسمیں ایسے لگتا تھا کے جیسے وہ جنریٹر اسٹارٹ کرتے ہیں، لیکن بعد میں اُنھوں نے اسکو تبدیل کیا اور اپنی ٹانگ پر پنجابی اسٹائل سے تھپکی دینا ایک بڑی کامیابی بن گیا۔

پی ایس ایل فائنل میچ سے پہلے جسطرح وہ ڈانس کر رہے تھے وہ ایک کھلاڑی سے زیادہ کسی جزباتی تماشائی کا لگ رہا تھا۔ اور ساری قوم نے دیکھا کے وہاب ریاض اُسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کے کیمرا آن ہیں اور اپنے آپ کو سنبھال کر رکھیں
لیکن حسن علی، اسٹیج پر پہنچے اور ڈانس کرنا شُروع کر دیا۔
کُچھ پاکستانیوں نے اسکو سراہا لیکن زیادہ تر لوگوں نے اس پر اعتراض کیا

ابھی چند دن پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور آیر لینڈ کے دورے سے پہلے واہگہ بارڈر فلیگ پاسنگ میں شرکت کی، تمام ٹیم ممبرز تو آرام سے بیٹھے رہے ڈیکورم کو فالو کیا لیکن حسن علی پھر جزباتی ہوئے اپنے سٹار ڈوم کو اُتار پھینکا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جزباتی اسٹائل میں کُچھ ایسے ایکشن لگائے کے لوگوں نے تالیاں تو بجائیں لیکن زیادہ لوگوں نے اسے بڑی نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا،

حسن علی پہلے اپنے ڈانس مووز پر قوم سے معافی مانگ چُکے، اب کیا اپنے نئے ایکشنز پر بھی قوم سے معزرت کرینگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کے وہ اپنے کھلاڑیوں کی گرومنگ پر بھی کام کریں، تاکہ ہمارے سُپر سٹارز کا مُثبت امیج عوام میں جائے ناں کے لوگوں کی نظر میں مزاق بن جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here