ڈاکٹر عامر لیاقت کی بول میں واپسی کیا پھر ریٹنگز لے پائیں گے؟

0
1228

پاکستان میڈیا دُنیا میں یقیننا ایک منفرد انڈسٹری ہو گی جہاں اصولوں کی پاسداری صرف کہنے کی حد تک ہوتی ھے اور اُسکا عملی نُمونہ دُور دُور تک دیکھنے کو نہیں ملتا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے جہاں جیو کے پروگرام عالم آن لائن کو مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچایا وہیں عامر لیاقت نے اپنی شخصیت کو مُتنازعہ کرنیکی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

پچھلے کُچھ عرصہ سے وہ 24 نیوز میں اپنا پروگرام کر رہے تھے لیکن اُنکا 24 نیوز کیساتھ ایسا لمبی نیشن نہیں بن سکا کے چینل کو اُسکا کوئی فائدہ ہوتا اُلٹا چینل کو نقصان ہی ہوا، زرائع کا کہنا ھے کے ڈاکٹر عامر لیاقت 24 نیوز میں تقریباً ایک کڑور کے لگ بھگ کا پیکج لے رہے تھے اور پروگرام میں چلنے والے اشتہارات اس سے بھی بُہت کم رھے،
اسکے علاوہ عامر لیاقت نے 24 نیوز کے امیج کو بھی شک پہنچائی،
چونکہ رمضان کی آمد آمد ھے اور عامر لیاقت حُسین رمضان ٹرانسمیشن کے بے تاج بادشاہ ہیں

اور ایک دور تھا کے ہر چینل کی خواہش ہوتی تھی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کو سائن کریں، لیکن پچھلے کُچھ عرصے سے مُسلسل اُن کا ستارہ گردش میں ھے اور اب تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

جس طریقے سے اُنھوں نے سوشل میڈیا پر بول کی بینڈ بجائی وہ سب کے سامنے ھے، لیکن اب وہ بول ٹی وی پر دوبارہ آ گئے ہیں، اور شب معراج کی اسپیشل ٹرانسمیشن کی میزبانی کرینگے
اور اس اسپیشل ٹرانسمیشن کا پرومو بھی بول ٹی وی پر چلنا شُروع ہو گیا ھے۔
زرائع کا کہنا ھے کے لگتا یہی ھے کے بول پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ڈاکٹر عامر لیاقت ہی کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here