ویوو وی نائن یُوتھ کی لانچ: کیا یہ نیا سمارٹ فون یُوتھ کو پسند آئیگا؟

0
644

آج فلیٹیز ہوٹل کے کرسٹل ہال میں ایک پریس کانفرنس میں ویوو موبائلز کی برانڈ ٹیم نے ایک نیا سمارٹ فون مُتعارف کروایا ھے۔ جسے وی نائن یوتھ کا نام دیا گیا ھے۔
پریس کانفرنس کی جب دعوت ملی تو یہی لگا کے پاکستان کی بڑھتی یوتھ کیلیے ویوو ایک نیا سیٹ مُتعارف کروائیگا جو ھماری یوتھ کی پہنچ میں ہو گا اور اُسکے فیچرز بھی ایسے ہونگے جو ھماری نوجوان نسل کیلیے فائدہ مند ہونگے۔


اس سمارٹ فون کی پرائس سب سے بڑی خصوصیت ہو سکتی تھی لیکن جب پریس کانفرنس کے دوران اسکی قیمت بتائی گئی تو وہ تقریباً 32 ہزار روپے تھی۔
جب ویوو وی نائن جو کے ویوو کا فلیگ شپ برانڈ ھے 39 ہزار میں تمام خوبیوں کیساتھ موجود ھے تو پھر وی نائن یوتھ لانچ کرنیکی کیا ضرورت تھی۔

نام کی سلیکشن میں یوتھ کا استعمال بھی شاید  درُست فیصلہ نہیں ھے، اگر یوتھ کے نام سے کوئی سمارٹ فون آنا تھا تو اُسکی قیمت 20 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

ویوو وی نائن یوتھ کے اچھے فیچرز میں

بلٹ ان میوری 32 جی بی، 4 جی بی کی ریم، اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ 256 جی بی آپ کیلیے نا ختم ہونیوالی میموری اور ڈاؤن لوڈنگ بھی کمال کی ہو

 1080×2280 ریزولوشن

زبردست ھے جو آپکو ایچ ڈی سکرین لگے

ڈبل کیمرہ 16 ایم پی، اور 2 ایم پی جو سیلفی کیلیے پرفیکٹ ہیں
ڈبل سم کی سہولت بھی ھے

پاکستان میں ویوو وی نائن بلیک اور گولڈن کلرز میں دستیاب ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here