لاہور اتنا صاف سُتھرا کیسے؟ میئر کراچی وسیم اختر کا لاھور ویسٹ مینیجمینٹ کمپنی کا طُوفانی دورہ

0
1362

مئیر کراچی وسیم اختر کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی)  کے مرکزی دفتر کا دورہ۔

مئیر کراچی وسیم اختر کا چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی(مئیر لاہور) کرنل ریٹیارڈ مبشر جاوید ، قائم مقام ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی وقار بٹ سمیت کمپنی کے اعلی افسران نے استقبال کیا۔

مئیر کراچی کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے ترک کنٹریکٹرز کے عہدے داران نے بھی مئیر کراچی سے ملاقات کی۔ مئیر کراچی کو لاہور میں صفائی آپریشنز اور خصوصی تہواروں پر کئے گئے خصوصی انتظامات کے اوپر پریزینٹیشن بھی دی گئی۔

کمپنی کی جدید وڈیو وال مانیٹرنگ روم کا بھی وزٹ کروایا گیا جہاں جدید خطوط پر استوار مانیٹرنگ سافٹ وئیر سے متعارف کروایا گیا۔

چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا مئیر کراچی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔


بعد ازاں کمپنی کے چئیر مین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے مئیر کراچی کو یادگار شیلڈ پیش کی۔

مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ لاہور شہر آکر صفائی ستھرائی دیکھ کر خوشی ہوئی اور ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ایک اہم کردار ہے مزید انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ایل ڈبلیو ایم سی کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں۔

جی ایم آپریشن آصف اقبال، جی ایم ایچ آر ایڈمن فرخ بٹ، چیف فائنینشل آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی منصور خلیل، سئنیر مینجر آپریشن سہیل انور ملک، سئنیر مینجر ایچ سمیت دیگر افسران شریک

مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ سکیونجرز مافیہ سے ملا ہوا ہے۔ کوڑا کرکٹ ڈمپ کرنے کی بجائے غیر قانونی طریقے سے پھینکا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here