“اگر نواز شریف کو جیل ہو گئی تو ہم ڈیڑھ لاکھ کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل توڑ کر میاں صاحب کو چھڑا لائیں گے” مشہور اینکر مٌحمد مالک کا انکشاف

0
1120

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت پہلی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن میں ہیں جبکہ احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی ان کی درخواست کو بھی مستر دکر دیا گیاہے تاہم دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے انتہائی خوفناک دعویٰ کر دیاہے ۔نجی ٹی وی نیوز چینل نائینٹی ٹُو کے پروگرام بریکنگ ویوز میں محمد مالک نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جاتی امراءمیں ایک میٹنگ ہوئی جہاں بڑے بڑے نام موجود تھے اس دوران وہاں گفتگو ہوئی کہ اگر نوازشریف جیل جاتے ہیں تو پھر کیا ہو گا ، گفتگو ایسے ہی ہور ہی تھی جیسے کہ طے ہو گیاہے کہ نوازشریف کو سزا ہو گی ،اس میٹنگ میں شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے جب نوازشریف جیل جائیں گے تو ہم اڈیالہ جیل

کے آس پاس لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ بندہ اکھٹا کر لیں گے اور جیل کو توڑ دیں گے ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ عوام نے اپنے لیڈر کو باہر نکالنے کیلئے جیل توڑی ۔ محمد مالک نے کہا کہ اس وقت جاتی امراءمیں موجود کسی بھی شخص نے اس کی مخالفت نہیں کی بلکہ انہوں نے سوچا کہ بہترین مشورہ ہے ۔

شو میں موجود آج نیوز کی اینکر عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کے ایک ایم این اے نے کہا کے ھم پانچ لاکھ لوگ اکٹھے کر لیں گے اور اڈیالہ جیل کو چاروں طرف سے گھیر لینگے..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here