پی سی ایل تھری: لاھور قلندرز آف کلرز، پشاور زلمی آفریدی کے بغیر، کراچی کنگز سپانسرز ہٹ،کوئیٹہ گلیڈیئٹرز زوردار، مُلتان سُپر سٹارز، اسلام آباد اولڈ از گولڈ! کُٹھن مارکیٹنگ؟

0
198

پی ایس ایل کی آمد آمد ھے اور تمام ٹیمیں بھر پور طریقے سے اپنی تیاریوں میں مصروف، میڈیا میں بھی اپنی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ھے۔


کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھر پور طریقے سے اپنی ٹیم کی تشہیر کر رہے ہیں، اس دفعہ وہ ٹیم شرٹ کیساتھ شہروں شہر گھوم رہے ہیں۔
تمام سیاسی جماعتوں کے بڑوں کو وہ اپنی ٹیم کی شرٹ پہناچُکے

اسکے علاوہ تمام بڑے کلائینٹس بھی کراچی کنگز کیساتھ اپنی سپانسرشپ ڈیلز فائنل کر چُکے جو کراچی کنگز مارکیٹنگ کی ایک بڑی کامیابی ھے اور بلاشُبہ اسمیں سلمان اقبال کی انتھک محنت کا بڑا کردار بھی ھے


کوئیٹہ گلیڈیٹر بھی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر بھر پُور طریقے سے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئیٹہ گلیڈیئیٹرز کو سپانسرشپ میں اینگرو کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکی، پچھلے پی ایس ایل میں جوبلی انشورنس نے کوئیٹہ گلیڈیئیٹرز کو سپانسر کیا تھا لیکن اس دفعہ ابھی تک جوبلی انشورنس نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی


اسلام آباد یونائیٹڈ غیر مُلکی ٹاپ سٹارز کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا چُکے اور اُنھی کو سٹارز بنا کر اپنی میڈیا کیمپین خاصی کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے سٹار شاداب خان کیساتھ مختلف تعلیمی اداروں اور شاپنگ مالز کا دورہ کر رہے ہیں لیکن اسلام آباد یونائئٹڈ بھی ابھی تک قابل ذکر سپانسرشپ حاصل نہیں کر سکی۔

مُلتان سُلطان ایک نئی ٹیم اور بڑے بڑے سٹارز اسمیں شامل ہیں، وسیم اکرم کی موجودگی میں میڈیا ہمیشہ اُنکے آگے پیچھے رہتا ھے یہی وجہ ھے کے مُلتان سُلطان کوئی میچ کھیلے بغیر ہی اگلی صفوں میں آ چُکی ھے۔ مُلتان سُلطان نے لاھور قلندرز اور کراچی کنگز کے پہلے سیزن کیطرح بڑے بڑے ناموں کا ایک گُلدستہ سجایا ھے، اب دیکھنا یہ ھے کے وسیم اکرم کسطرح ان ستاروں کا بہترین استعال کرتے ہیں، کیونکہ ماضی میں یہ دیکھا گیا ھے کے بڑے سٹارز کا وزن اتنا زیادہ ہو جاتا ھے کے ٹیم ہلکی پڑ جاتی ھے


 پشاور زلمی اس دفعہ سٹار کھلاڑی شاھد آفریدی کے بغیر میدان میں اُتر رہی ھے، اسی لیے میڈیا میں پشاور زلمی کہیں دُور دُور بھی میڈیا میں نظر نہیں آ رہی، پشاور زلمی نے
کل لاھور میں اپنی کٹ کی تقریب رونمائی کی، میڈیا کے لوگوں کا کہنا تھا کے اگر ٹیم پختونوں کی نمائندہ ھے تو فنکشن بھی پشاور میں ہونا چاھیے تھا۔ اس فنکشن کی خاص بات مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی شرکت تھی۔ شاید اس دفعہ پشاور زلمی کی مارکیٹنگ کمزور رہی کے اُن کے ان ہاؤس برانڈ ہائیر نے ھی کٹ سپانسر کی ھے۔


پچھلے دو پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے برعکس لاھور قلندرز اس دفعہ کافی آف کلرز نظر آ رہی ھے، اس دفعہ لاھور قلندرز کو اسپورٹ کیلیے جاز وارد بھی موجود نہیں ھے، اور بادل نخواستہ لاھور قلندرز کو بنک آف پنجاب مین اسپانسر کر رہا ھے، کل اس سلسلے میں ایک تقریب ہوئی جہاں صدر بنک آف پنجاب نے ٹیم سربراہ فواد رانا کیساتھ ملکرعُمر اکمل اور فخر زمان کی موجودگی میں ٹیم کٹ لانچ کی۔

end

Mediabites Editorial – Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here