میں نے جیو کی لانچ میں مدد کی: اینکر وجاہت خان، کسی گھوسٹ اینکر نے کوئی مدد نہیں کی: حامد میر – اینکرز میں لفظی جنگ

0
192

دُنیا نیوز کے اینکر وجاہت خان آج کل سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، لو دھراں میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد وہ کافی رنجیدہ تھے، اور اُنکے ویڈیو کلپس نے بڑی دھوم مچائی جسمیں اُنھوں نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی کافی دُرگت بنائی۔
کُچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے تھے کے چونکہ وجاہت خان کو عمران خان نے بنی گالا نہیں بُلایا جہاں باقی سب اینکرز کو بُلایا گیا تھا۔ وہ اس کا غصہ بھی پی ٹی آئی پر تنقید کر کے اُتار رہے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=YKeNyvU-n9g&feature=share

پھر اُنکے ایک ٹویٹ نے جیو والوں کو غصہ دلا دیا جب اُنھوں نے کہا کے “نواز شریف نیب کورٹ میں 19 ویں دفعہ پیش ہو رہے ہیں ۔ جیو نیوز
عمران خاں بھی آج کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں ۔ جیو نیوز’

وجاہت خان کا کہنا تھا کے عمران خان کیلیے جیو نیوز نے نہیں لکھا کے وہ 
 کتنویں دفعہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ جس پر جیو کے لوگوں کا کہنا تھا کے آپ جیو ناں دیکھیں، جس پر وجاہت کا جواب تھا کے جیو کیوں ناں دیکھوں، جیو کی لانچ میں میری کاوشیں بھئ شامل ہیں۔ اس پر مشہور اینکر حامد میر نے ٹویئٹ کیا کے جیو نیوز 2002 میں لانچ ہوا، اور اُسوقت وجاہت خان خانانی اینڈ کا کالیا میں جی ایم مارکیٹنگ تھے، لہٰزا وجاہت کا جیو کی لانچ میں کوئی حصہ نہیں ھے۔

چلیں مان لیا کے جیو کی لانچ میں اینکر وجاہت کا کوئی حصہ نہیں، لیکن کیا حامد میر جیسے سینیئر اینکر کو اس طرح کا جواب دینا چاھیے تھا۔ بلا شُبہ جیو نیوز ایک بڑا چینل ھے اور جنگ گروپ ایک بڑا گروپ لیکن جسطرح پچھلے کُچھ عرصہ میں کُچھ رپورٹرز نے نے تعصب سے بھر پور رپورٹنگ کی ھے اُس پر جیو اور جنگ گروپ کے پُرانے پڑھنے اور دیکھنے والوں پر کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑا۔ اس کیمپیئن میں مُرتضی علی شاہ، احمد نُورانی، عُمر چیمہ اور وجیہہ ثانی نے قابل ذکر حصہ ڈالا ھے۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here