عامر ابراھیم کیلیے اضافی ذمہ داریاں: جاز کے کیساتھ ساتھ ویون کی اُبھرتی مارکیٹوں کا سربراہ بھی بنا دیا گیا

0
426

جاز پاکستان کے سربراہ شائننگ سٹار عامر ابراھیم کو اضافی ذمہ داریاں مل گئیں اب وہ پاکستان، الجزائر اور بنگلہ دیش میں ویون کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے، عامر ابراھیم اب ویون کے سی ای او جون ایڈی کی جگہ لیں گے۔ اب عامر ابراھیم ڈائریکٹ ویون کے گلوبل سی ای او جین یویس چارلیئر کو رپورٹ کرینگے، اور ویون کے سینیئر ایگزیکٹو مینیجمینٹ کا بھی حصہ ہونگے۔ جو اُن کیلیے ایک بڑا اعزاز ھے۔
عامر جو انتظامی امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، الجزائر، بنگلہ دیش اور پاکستان کے انتظامی امور سنبھالیں گے اسکے ساتھ ساتھ وہ جاز کے سی ای او پاکستان کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہیں گے۔


عامر کا بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً بیس سال کا تجربہ ھے، اور اُنھوں نے دُنیا کی بڑی مارکیٹوں امریکہ، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور یو اے ای میں بڑی سرعت کیساتھ کامیابی کی منزلیں طے کی ہیں
عامر ابراھیم جاز پاکستان سے مُنسلک ہونے سے پہلے سینیئر پوزیشنز پر فورڈ، جیگوار اور لینڈ روور جیسی بڑی کمپنیوں میں کام کر چُکے تھے۔


اس کے علاوہ عامر نے ٹیلی نار میں ایشیا کی مُختلف مارکیٹس میں بھی کام کر چُکے ہیں۔
 ویون کے گلوبل سی ای او کا کہنا تھا کے عامر ابراھیم کو دُنیا کی مُختلف مارکیٹوں میں کام کرنیکا وسیع تجربے کیساتھ ساتھ اپنی پاکستان کی مارکیٹ پر بھی اُنکی گہری نظر ھے۔ اسوقت وہ ہماری ایک بڑی آپریٹنگ کمپنی کے امُور کو بڑی کامیابی سے چلا رہے ہیں اور ھم اُمید کرتے ہیں کے ہماری مُستقبل کی ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کو انتھک محنت سے کامیابی سے آگے بڑھائیں گے۔


یاد رہے ویون دُنیا کی ایک بڑی کنیکٹوٹی اور انٹرنیٹ سروس کمپنی ھے جسکے دُنیا بھر میں تقریباً 24 کڑور کسٹمرز ہیں۔ اور دوسری طرف جاز پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی ھے جسکے کسٹمرز کی تعداد تقریباً پانچ کڑور تیس لاکھ ھے۔

 سوال یہ پیدا ہوتا ھے کے بلا شُبہ یہ عامر ابراہیم کی ایک بڑی کامیابی ھے، لیکن ویون کی اضافی ذمہ داریاں ملنے کیبعد پاکستان میں اُنکا کوئی مضبوط سیکنڈ ان کمانڈ بھی ہونا چاہیے جو پاکستان میں جاز کے آپریشنز کو عامر ابراہیم کی وژن کیمطابق کامیابی سے چلا سکے۔ اب دیکھتے ہیں کے اس کا قرعہ کس کے نام نکلتا ھے۔


ٹیم میڈیا بائیٹس عامر ابراہیم کو ان نئی ذمہ داریوں پر مُبارکباد دیتی ھے اور دُعاگو ھے کے وہ ماضی کیطرح ویون کو الجزائر، بنگلہ دیش اور پاکستان میں ایک کامیاب برانڈ بنائیں گے۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi & Imran Malik

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here