سُپر سٹار صبا قمر ایک اور چیلنجنگ کردار ادا کرنے کیلیے تیار

0
535

پہلے پاکستان میں کامیابی جھنڈے گاڑے، پھر انڈیا کی ٹف بالی ووڈ میں ایک کامیاب رول کرنے کیبعد صبا قمر آنے والی ایک سیریل میں بادشاہ بیگم کا کردار ادا کرینگی۔ یہ ڈرامہ مُغل دور کی ایک کہانی سے ماخوذ ھے۔
ابھی حالیہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں صبا نے ڈرامہ سیریل باغی میں اپنی زبردست ایکٹنگ کیوجہ سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

انڈیا کے تمام بڑے ایوارڈز میں بھی صبا قمر فلم ہندی میڈیم میں  اپنی زبردست ایکٹنگ کیوجہ سے بہترین اداکارہ کیلیے بھی نامزد تھیں۔

بادشاہ بیگم مُغل دور کی ایک تاریخی کہانی پر مبنی ڈرامہ ھے، جسمیں عورتوں کے استحصال اور شاہی خاندانی کی اندرونی لڑائیوں کو اُجاگر کیا جائیگا۔

اس ڈرامے کو تحریر سجی گُل کر رہے ہیں جنہوں نے فلم رنگریزا لکھی تھی، فلم کے پروڈیوسر ہم ٹی وی کے رافع راشدی ہونگے اور اسکی ہدایات فاروق رند دینگے۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here