خبردار گرما گرم چائے پینے سے آپکو کینسر کا مرض ہو سکتا ھے – ریسرچ

0
836

زیادہ گرما گرم چائے پینے سے آپکو کینسر ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اور اگر آپ ڈرنک بھی کرتے ہیں اور گرم چائے بھی پیتے پیں تو آپکے اندر کینسر ہونیکی شرح پانچ گُنا بڑھ جاتی ھے۔
سگریٹ پینے اور ڈرنک کرنے سے کینسر ہونے کے چانسز تو پہلے سے ہی موجود تھے لیکن اگر آپ ساتھ میں گرم چائے بھی پینی شُروع کر دیں تو یہ آپ اپنی صحت کے ساتھ بڑا ظُلم کر رہے ہوتے ہیں۔
خوراک کی نالی کا کینسر ہونا بہت بڑا رسک ہوتا ھے کیونکہ اگر خوراک کی نالی کا کینسر کو جائے تو انسان کا زندہ بچنا بہت مُشکل ہوتا ھے۔ 


گرم چائے کے متعلق کو تحقیق سامنے آئی ھے وہ چائنہ میں کی گئی جو تقریباً نو سال تک جاری رہی جسمیں تقریباً ساڑھے لاکھ لوگوں کی گرم چائے پینے کی عادت کو پرکھا گیا تو یہ بات سامنے آئی کے گرم چائے آپ کی خوراک کی نالی کیلیے واقعی نقصان دہ ھے اور آہستہ آہستہ کینسر کا سبب بھی بنتی ھے۔
تحقیق میں مزید کہا گیا کے گرم چائے پینے کیساتھ ساتھ سگریٹ پینے یا ڈرنک کرنے سے کینسر ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں، لہذا گرم چائے پینے سے پرہیز ہی آپکو اس موذی بیماری سے بچا سکتا ھے۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here