جنگل کا قانون: ڈانس پارٹی میں ڈانس سے انکار پر ڈانسر کا قتل

0
109

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں ڈانسگ شو میں شرکت سے انکار پر ملزمان نے مقامی ڈانسر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مقامی ڈانسر سنبل خان کو ان کے گھر میں ہی قتل کیا۔

خیال رہے کہ سنبل خان مردان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع اور شہروں میں بھی ڈانسنگ شوز، اسٹیج پروگرامات و نجی تقریبات میں پرفارمنس کرتی تھیں۔

سنبل خان پارٹی میں شرکت سے انکار پر قتل کی جانے والی پاکستان کی پہلی ڈانسر یا اسٹیج اداکارہ نہیں، اس سے قبل بھی مقامی اداکاراؤں کو پروگرامات میں شرکت سے انکار یا مطالبات پورے نہ کیے جانے پر قتل کیے جانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

سنبل خان سے قبل اگست 2015 میں خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پشتو کی معروف گلوکارہ مسرت شاہین کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے پہلے جون 2014 میں پشاور میں ہی پشتو گلوکارہ گلناز کو بھی قتل کردیا گیا تھا، انہیں بھی گھر میں گھس کر اہل خانہ کے سامنے قتل کردیا گیا تھا۔

اسی طرح جون 2012 میں بھی پشاور میں پشتو کی گلوکارہ غزالہ جاوید کو بھی سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا، غزالہ جاوید نے معروف گلوکار رحیم شاہ سمیت دیگر گلوکاروں کے ساتھ بھی گانے گائے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈانسر کو قتل کرنے والے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈانسر کو ہلاک کرنے والے جن 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان میں ایک معطل پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

end

Mediabites Editorial – Shoaib Naqvi

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here